تازہ ترین

امام خمینی ؒ کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے یوم القدس کی ریلیوں میں شرکت کریں۔ حسن روحانی

کیٹیگری ایران
Thursday, 07 June 2018


اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے عوام کو یوم قدس کی عظیم ریلیوں میں بھر پور شرکت کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ بیت المقدس کی آزادی ایرانی مسلمانوں سمیت تمام مسلمانوں کی آرزو ہے۔
صدر حسن روحانی نے ایک بیان میں یوم قدس کو حضرت امام خمینی (رہ) کی عظیم یادگار قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی عوام حضرت امام خمینی (رہ) کی آواز پر ہر سال کی طرح اس سال بھی لبیک کہتے ہوئے یوم قدس کی ریلیوں میں وسیع پیمانے پر شرکت کریں گے۔
صدر حسن روحانی نے کہا کہ اس سال مقبوضہ فلسطین پر اسرائیل کے غاصبانہ قبضہ کو ستر سال ہو گئے ہیں اور فلسطینی عوام پر اسرائيل کی بربریت اور جارحیت میں بھی اضافہ ہوگيا ہے لہذآ اس سال کی ریلیوں میں عوام گذشتہ سالوں کی نسبت بھر پور شرکت کریں گے۔
صدر حسن روحانی نے کہا کہ مظلوم اقوام کی حمایت ہمارے اسلامی، انسانی اور اخلاقی اصولوں کا حصہ ہے اور وہ دن دور نہیں جب آوارہ وطن فلسطینی عوام اپنے گھروں میں آباد ہوں گے اور غاصب صہیونی حکومت کا خاتمہ ہوجائے گا ۔ صدر روحانی نے کہا کہ بیت المقدس کی آزادی ایران سمیت تمام مسلمانوں کی تمنا ہے۔

پڑھا گیا 60 دفعہ

Leave a comment

شیعہ نسل کشی رپورٹ

Shia Genocide 2016

حلب میں داعش کو شکست

حلب شام میں داعش کو شکست فاش کی لمحہ بہ لمحہ خبریں

اسلام و پاکستان دشمن مفتی نعیم

Mufti Naeem

مقبوضہ کشمیر و فلسطین

واپسی مارچ میں فلسطینیوں کی مسلسل بھرپور شرکت غاصب صیہونیوں کی شکست کے مترادف ہے

واپسی مارچ میں فلسطینیوں کی مسلسل بھرپور شرکت غاصب صیہونیوں کی شکست کے مترادف ہے

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ترجمان حازم قاسم نے کہا ہے کہ تیرہویں ہفتے کے واپسی مارچ میں ہزاروں فلسطینیوں کی شرکت نے اس بات کو ثابت کر دیا ...

مقالہ جات

جنت البقیع آج بھی آل سعود کی ازواج رسول (ص)، اولاد رسول اور اصحاب رسول (ص) سے کھلی دشمنی کا ثبوت

جنت البقیع آج بھی آل سعود کی ازواج رسول (ص)، اولاد رسول اور اصحاب رسول (ص) سے کھلی دشمنی کا ثبوت

اسلام اور مسلمانوں کے مقدسات کے خلاف آلِ سعود کی تاریخ بھیانک، بہیمانہ ، وحشیانہ ، سنگين جرائم اور سیاہ کارناموں سے مملو ہے۔ جنت البقیع کی شہادت آل ...

Follow

Facebook

ڈیلی موشن

سوشل میڈیا لنکس

ہم سے رابطہ

ایمیل: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

ویبسائٹ http://www.shiitenews.org