تازہ ترین

دہشتگرد گروہوں کا مسلمانوں کیخلاف جنگ جاری رکھنا فعل حرام ہے، افغان علماء کا اعلامیہ

کیٹیگری دنیا
Thursday, 07 June 2018


شیعیت نیوز: افغانستان میں سینکڑوں اہلسنت علماء نے طالبان دہشتگرد گروہوں کی جانب سے جاری جنگ کو غیر اسلامی اور غیر شرعی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد گروہوں کا مسلمانوں کے خلاف جنگ جاری رکھنا فعل حرام ہے۔ افغان صدر اشرف غنی نے علماء کے فتوے کی حمایت جبکہ طالبان نے مخالفت کی ہے۔ دہشت گرد گروہ طالبان نے ہزاروں افغان علماء کی جانب سے ملک میں جاری جنگ کے خلاف دیئے جانے والے فتوے کو مسترد کر دیا ہے جبکہ افغان صدر اشرف غنی نے فتوے کی حمایت کر دی۔ اطلاعات کے مطابق افغان صدر اشرف غنی نے افغان علماء کے فتوے کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ وہ دوبارہ دہراتے ہیں کہ طالبان تشدد کا راستہ ترک کرکے امن کی کوششوں کا ساتھ دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ افغان حکومت، علماء کی جانب سے دیئے گئے فتوے کی مکمل حمایت کرے گی۔

اپنے ویڈیو پیغام میں صدر اشرف غنی کا کہنا تھا کہ ملک کی حالیہ صورت حال میں رمضان کے ماہ مبارک میں ہمارے قابل احترام علماء نے بہت اچھا اقدام اٹھایا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں حکومت اور ملک کے عوام کی جانب سے ان کا شکر گزار ہوں۔ صدر اشرف غنی نے تمام حکومتی ایجنسیز کو ہدایت کی کہ وہ علماء کی جانب سے پیش کی گئیں تجاویز پر مستقبل میں عمل درآمد کے لئے ایکشن پلان ترتیب دیں۔ صدر اشرف غنی نے طالبان کی طرف سے علماء پر کئے گئے حملے کی بھی مذمت کی۔ ادھر طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ وہ نام نہاد جہاد جاری رکھیں گے۔ ذرائع کے مطابق وہابی دہشت گرد گروہ سعودی عرب، امریکہ اور اسرائیل کی خفیہ اینجسیوں کی سرپرستی میں اسلامی ممالک میں عدم استحکام پیدا کرکے دہشت گردی جاری رکھے ہوئے ہیں۔

پڑھا گیا 143 دفعہ Last modified on Thursday, 07 June 2018

Leave a comment

شیعہ نسل کشی رپورٹ

Shia Genocide 2016

حلب میں داعش کو شکست

حلب شام میں داعش کو شکست فاش کی لمحہ بہ لمحہ خبریں

اسلام و پاکستان دشمن مفتی نعیم

Mufti Naeem

مقبوضہ کشمیر و فلسطین

واپسی مارچ میں فلسطینیوں کی مسلسل بھرپور شرکت غاصب صیہونیوں کی شکست کے مترادف ہے

واپسی مارچ میں فلسطینیوں کی مسلسل بھرپور شرکت غاصب صیہونیوں کی شکست کے مترادف ہے

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ترجمان حازم قاسم نے کہا ہے کہ تیرہویں ہفتے کے واپسی مارچ میں ہزاروں فلسطینیوں کی شرکت نے اس بات کو ثابت کر دیا ...

مقالہ جات

جنت البقیع آج بھی آل سعود کی ازواج رسول (ص)، اولاد رسول اور اصحاب رسول (ص) سے کھلی دشمنی کا ثبوت

جنت البقیع آج بھی آل سعود کی ازواج رسول (ص)، اولاد رسول اور اصحاب رسول (ص) سے کھلی دشمنی کا ثبوت

اسلام اور مسلمانوں کے مقدسات کے خلاف آلِ سعود کی تاریخ بھیانک، بہیمانہ ، وحشیانہ ، سنگين جرائم اور سیاہ کارناموں سے مملو ہے۔ جنت البقیع کی شہادت آل ...

Follow

Facebook

ڈیلی موشن

سوشل میڈیا لنکس

ہم سے رابطہ

ایمیل: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

ویبسائٹ http://www.shiitenews.org