یوم قدس در حقیقت فلسطین کی حیات کا نام ہے

کیٹیگری لبنان
Saturday, 09 June 2018


حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے لبنان اور مقبوضہ فلسطین کے مشترکہ سرحدی علاقہ مارون الراس میں ایک عظیم الشان قدس ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوم قدس در حقیقت فلسطین کی حیات کا نام ہے اور حضرت امام خمینی(رح) نے آخری جمعہ کویوم قدس کے نام سے موسوم کرکے مسئلہ فلسطین کو امت اسلامی کے اذہان میں ہمیشہ کے لئے زندہ کردیا۔

سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ ہم نے یوم قدس مارون الراس میں منعقد کرکے یہ ثابت کردیا ہے کہ فلسطینی عوام تنہا نہیں ہیں ۔ ہم ان کے دکھ درد اور غم و الم میں برابر کے شریک ہیں۔ جب تک تمام آوارہ وطن فلسطینی اپنے گھروں میں واپس نہیں جائیں گے ہم بھی چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ آج بیت المقدس کو مختلف چیلنجوں کا سامنا ہے جن میں پہلا چیلنج اسرائیل کی غاصب صہیونی حکومت کو باقاعدہ طور پر تسلیم کرنا ہے۔ جبکہ دوسرا چیلنج بیت المقدس کی آبادی اور اس کے تشخص کو ختم کرنا اور اسے یہودی بنانا ہے اور تیسرا چیلنج بیت المقدس میں موجود مقدس مقامات اور مسجد الاقصی کی بے حرمتی اور توہین ہے ۔

انھوں نے کہا کہ فلسطینیوں کا بیت المقدس میں باقی رہنا بہت ضروری ہے اور اس سلسلے میں فلسطینیوں کی مدد تمام مسلمانوں پر لازم ہے۔

سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ ہمارا بیت المقدس اور مسئلہ فلسطین پر راسخ اور پختہ ایمان ہے اور ہمارا اس بات پر بھی یقین ہے کہ بیت المقدس ان کے اصلی وارثوں کو مل جائے گا اور آوارہ وطن فلسطینی ایک دن فتح کے ساتھ اپنے وطن واپس پہنچ جائیں گے۔

سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل اپنے اتحادی عرب حکمرانوں کے ساتھ مل کر گذشتہ 70 سالوں سے مسئلہ فلسطین کو دبانے کی ناکام سازش کررہے ہیں لیکن مسئلہ فلسطین روز بروز مزید نمایاں ہورہا ہے اور اس سلسلے میں امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی کوششیں ناکام ہوگئی ہیں۔

 

 

پڑھا گیا 281 دفعہ

Leave a comment

شیعہ نسل کشی رپورٹ

Shia Genocide 2016

حلب میں داعش کو شکست

حلب شام میں داعش کو شکست فاش کی لمحہ بہ لمحہ خبریں

اسلام و پاکستان دشمن مفتی نعیم

Mufti Naeem

مقبوضہ کشمیر و فلسطین

فلسطین کے دو ریاستی حل پر مذاکراتی عمل کا انحصار سیاسی صورت حال سے وابستہ ہے

فلسطین کے دو ریاستی حل پر مذاکراتی عمل کا انحصار سیاسی صورت حال سے وابستہ ہے

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جرمن چانسلرانجیلا مرکل نےفلسطین کے صدر محمودعباس سے بات چیت میں کہا کہ فلسطینی مہاجرین کی امدادی ایجنسی کی سرگرمیاں بحا...

مقالہ جات

اربعین میں پیدل کربلا کی زیارت کا ثواب

اربعین میں پیدل کربلا کی زیارت کا ثواب

اربعین یا چالیس ایک ایسا عدد ہے جو بڑ ی خصوصیتوں کاحامل ہے مثلاً زیادہ ترانبیاء چالیس سال کی عمر میں مبعوث بہ رسالت ہوئے، موسیٰ (ع) اور خدا کی خصوصی م...

Follow

Facebook

ڈیلی موشن

سوشل میڈیا لنکس

ہم سے رابطہ

ایمیل: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

ویبسائٹ http://www.shiitenews.org