تازہ ترین

امریکہ اور اسرائیل عالم اسلام کے مشترکہ دشمن ہیں

کیٹیگری ایران
Saturday, 09 June 2018


تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) تہران کے خطیب جمعہ آیت اللہ سید احمد خاتمی نے امریکہ اور صیہونی حکومت کو عالم اسلام کا مشترکہ دشمن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اپنی میزائل توانائی اور میزائلوں کی رینج میں مسلسل اضافہ کرتا رہے گا۔

تہران کے خطیب جمعہ آیت اللہ سید احمد خاتمی کا کہنا تھا کہ امریکہ اور صیہونی حکومت عالم اسلام کے مشترکہ دشمن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دشمن، مسئلہ فلسطین کو طاق نسیاں میں ڈالنے یا اسے ایک عرب مسئلے میں تبدیل کرنے کی سازشوں میں مصرف ہے لیکن اسرائیل آج ایسی ذلت سے دوچار ہو گیا کہ صہیونی حکومت کا وزیر اعظم بوکھلاہٹ کے عالم میں دنیا کے مختلف ملکوں کے پھیرے لگا رہا ہے۔

تہران کے خطیب جمعہ نے کہا کہ عالمی یوم قدس صرف اسرائیل اور امریکہ کے خلاف ہی نہیں ہے بلکہ خطے کی رجعت پسند حکومت کے بھی خلاف ہے جنہوں نے امریکہ، اسرائیل اور سعودی عرب پر مشتمل ناپاک مثلث قائم کر رکھا ہے۔

آیت اللہ سید احمد خاتمی نے کہا کہ آج خطے کی رجعت پسند حکومتیں اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے قیام کے لیے دوڑ لگا رہی ہیں لیکن انہیں یاد رکھنا چاہیے کہ اس کا نتیجہ خود ان کے سقوط کی صورت میں برآمد ہو گا۔

تہران کے خطیب جمعہ نے ولایت فقیہ کے اصول، اسرائیل سے نفرت اور ملک کی میزائل طاقت کو قومی اتحاد کے تین بنیادی عناصر قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ میزائل طاقت، علاقائی اثرورسوخ اور ایٹمی سرگرمیاں ایران کی طاقت کے تین عناصر ہیں تاہم ایٹمی سرگرمیاں پرامن ہیں کیونکہ اسلامی تعلیمات ہمیں ایٹمی ٹیکنالوجی کو فوجی مقاصد کے لئے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیتیں۔

پڑھا گیا 235 دفعہ

Leave a comment

شیعہ نسل کشی رپورٹ

Shia Genocide 2016

حلب میں داعش کو شکست

حلب شام میں داعش کو شکست فاش کی لمحہ بہ لمحہ خبریں

اسلام و پاکستان دشمن مفتی نعیم

Mufti Naeem

مقبوضہ کشمیر و فلسطین

پرامن واپسی مارچ پر وحشیانہ حملہ 1 فلسطینی شہید، 48 زخمی

پرامن واپسی مارچ پر وحشیانہ حملہ 1 فلسطینی شہید، 48 زخمی

غزہ میں فلسطین کی وزارت صحت کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ جمعے کے روز اڑتیسویں واپسی مارچ کے دوران صیہونی فوجیوں نے وحشیانہ فائرنگ کرکے16 سالہ ف...

مقالہ جات

امام حسن عسکری کی ولادت اوربچپن کے بعض حالات

امام حسن عسکری کی ولادت اوربچپن کے بعض حالات

لماء فریقین کی اکثریت کااتفاق ہے کہ آپ بتاریخ ۱۰/ ربیع الثانی ۲۳۲ ہجری یوم جمعہ بوقت صبح بطن جناب حدیثہ خاتون سے بمقام مدینہ منورہ متولدہوئے ہیں ملاحظ...

Follow

Facebook

ڈیلی موشن

سوشل میڈیا لنکس

ہم سے رابطہ

ایمیل: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

ویبسائٹ http://www.shiitenews.org