تازہ ترین

کوئٹہ: پاکستان دشمن تکفیری کالعدم جماعتوں کا سیاسی اتحاد، الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا

کیٹیگری پاکستان
Sunday, 10 June 2018


شیعیت نیوز: نام نہاد بدنام زمانہ تکفیری تنظیم اہلسنت والجماعت اور جمعیت علماء اسلام (نظریاتی) نے 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات کو کوئٹہ اور دیگر علاقوں میں متفقہ طور پر لڑنے کا اعلان کیا ہے۔ بدنام زمانہ تکفیری تنظیم اہلسنت والجماعت کے صوبائی صدر محمد رمضان مینگل اور جمعیت علماء اسلام (نظریاتی) کے ضلعی امیر قاری مہراللہ کا کوئٹہ میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ دونوں جماعتوں نے گذشتہ انتخابات کے نتائج کو مدنظر رکھتے ہوئے انتخابی اتحاد کا فیصلہ کیا، تاکہ 25 جولائی 2018 ء کو ہونیوالے الیکشن میں قوم پرستوں اور مفاد پرستوں کو عبرت ناک شکست دی جاسکے۔ پانچ سالوں تک اقتدار میں رہ کر عوامی خدمت کی دعویدار جماعت کوئٹہ کی حلقہ بندیوں کی ذاتی مفادات کے تحت تشکیل کیلئے الیکشن کمیشن پر دباؤ ڈال رہی ہے، جس کا مقصد عام انتخابات کو تعطل میں رکھنا ہے۔ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ گذشتہ عام اور ضمنی انتخابات کی طرح اس مرتبہ بھی اگر عوام نے ہم پر اعتماد کا اظہار کیا تو پاکستان کو اسلام کا قلعہ بنائیں گے۔ ملک اور اسلام مخالف سازشی عناصر کو شکست دینے کیلئے ہماری دیگر مذہبی جماعتوں اور علماء حق سے مشترکہ جدوجہد کرنے کی اپیل ہے۔

بلوچستان ہائیکورٹ کے معزز جج صاحبان کوئٹہ کے حلقوں کو کالعدم قرار دینے سے متعلق اپنے فیصلہ پر نظرثانی کریں۔ حلقہ بندیوں سے مذہبی جماعتوں کو ووٹر تقسیم ہوا ہے۔ پانچ سالوں تک اقتدار میں رہنے والی جماعت کی حلقہ بندیوں سے متعلق بوکھلاہٹ اس بات کی نشاندہی ہے کہ انہوں نے اپنے دور اقتدار میں عوام کی فلاح وبہبود کیلئے کچھ نہیں کیا ہے۔ 2013ء کے الیکشن میں ہم نے بہت کچھ سیکھا ہے۔ اب 2018ء کے الیکشن میں قوم پرست اور مفاد پرستوں کو شکست دیں گے۔ اس موقع پر جمعیت علماء اسلام نظریاتی کے مولانا عبدالستار شاہ چشتی، مولانا عبدالستار آزاد، عبیداللہ حقانی، حاجی حبیب اللہ، مولوی رحمت اللہ حقانی جبکہ اہلسنت والجماعت کے قاری عبدالولی، حیات معاویہ ایڈوکیٹ، علامہ عبدالرحیم ساجد اور حافظ ایوب معاویہ بھی موجود تھے۔ یاد رہے تکفیری تنظیم اہلسنت والجماعت کوئٹہ نے شیعہ ہزارہ قوم پر ہونے والے خودکش حملوں اور دیگر دہشتگردانہ حملوں کی کھلے الفاظ میں ہمیشہ حمایت کی ہے۔ اس کے علاوہ شہر میں فرقہ واریت کو ہوا دینے میں بھی یہ تنظیم ہمیشہ سرگرم رہی ہے۔

پڑھا گیا 862 دفعہ

Leave a comment

شیعہ نسل کشی رپورٹ

Shia Genocide 2016

حلب میں داعش کو شکست

حلب شام میں داعش کو شکست فاش کی لمحہ بہ لمحہ خبریں

اسلام و پاکستان دشمن مفتی نعیم

Mufti Naeem

مقبوضہ کشمیر و فلسطین

واپسی مارچ میں فلسطینیوں کی مسلسل بھرپور شرکت غاصب صیہونیوں کی شکست کے مترادف ہے

واپسی مارچ میں فلسطینیوں کی مسلسل بھرپور شرکت غاصب صیہونیوں کی شکست کے مترادف ہے

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ترجمان حازم قاسم نے کہا ہے کہ تیرہویں ہفتے کے واپسی مارچ میں ہزاروں فلسطینیوں کی شرکت نے اس بات کو ثابت کر دیا ...

مقالہ جات

جنت البقیع آج بھی آل سعود کی ازواج رسول (ص)، اولاد رسول اور اصحاب رسول (ص) سے کھلی دشمنی کا ثبوت

جنت البقیع آج بھی آل سعود کی ازواج رسول (ص)، اولاد رسول اور اصحاب رسول (ص) سے کھلی دشمنی کا ثبوت

اسلام اور مسلمانوں کے مقدسات کے خلاف آلِ سعود کی تاریخ بھیانک، بہیمانہ ، وحشیانہ ، سنگين جرائم اور سیاہ کارناموں سے مملو ہے۔ جنت البقیع کی شہادت آل ...

Follow

Facebook

ڈیلی موشن

سوشل میڈیا لنکس

ہم سے رابطہ

ایمیل: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

ویبسائٹ http://www.shiitenews.org