تازہ ترین

ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے اسلامی ممالک کے سفیروں کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام

کیٹیگری پاکستان
Tuesday, 12 June 2018


شیعیت نیوز: اسلامی ممالک کو اپنے تنازعات مذاکرات سے حل کرنا ہوں گے،مسلم ممالک کا اتحاد دنیا میں امن اور ترقی کی ضامن ہے، ان خیالات کا اظہا ر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں اسلامی ممالک کے سفیروں اور سیاسی شخصیات کے اعزار میں دیئے گئے افطار ڈنرکے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ ہم یقین رکھتے ہیں کہ اسلامی ممالک عالمی نظام کا ایک اہم حصہ ہیں اوردنیا کی ترقی میں اسلامی ممالک کا کردار بہت اہم ہے ۔اگر اسلامی ممالک کمزور ہوتے ہیں اور ان میں اتحاد نہیں ہوتا تو دنیا میں امن کا قیام مشکل ہے ۔مجلس وحدت مسلمین کی خواہش رکھتی ہے کہ تما م اسلامی ممالک کے درمیان اتحاد ہو ۔اور اسلامی دنیا سے غربت دہشتگردی کا خاتمہ ممکن ہو لیکن بد قسمتی سے آج اسلامی دنیا مختلف چیلنجز کا شکار ہے مودی کی حکومت کشمیری عوام پر ظلم کررہی ہے ۔اسی طرح فلسطین روہنگیا کے مسلمان پر بھی ظلم ہو رہا ہے دنیا میں امن کے لئے ہم سب کو متحد ہونے کی اشد ضرورت ہے ۔مسلم ممالک کاآپس کے معاملات کے حل کے لئے طاقت کا استعمال کرنا پریشان کن ہے ۔ تنازعات کا حل صرف اور صرف بات چیت سے ہی ممکن ہے ۔جنوبی ایشاء کی معاشی حوالے سے اہم خطہ ہے ۔امید ہے کہ شنگھائی کانفرنس خطے میں سیکورٹی کے بڑھتے ہوئے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے سنجیدہ اقدامات پر توجہ کرئے گی ۔ سی پیک سے پاکستان اور چائینہ دونوں ملکوں کے تعلقات مضبوط ہونگے ۔کچھ قوتیں سی پیک کوثبوتاژ کرنے کے لئے درپے ہیں ۔ایشائی ممالک کی ترقی اور امن کے لئے پاکستان اہم کردار ادا کرسکتا ہے میں یقین رکھتا ہو ں کہ اس خطے کے تمام مسائل کے حل کے لئے باہر کی قوتوں کی طرف نہیں دیکھنا چاہئے۔تمام معاملات افہام وتفہیم کے ساتھ حل کرنا وقت کی اہم ضروت ہے ۔

پڑھا گیا 315 دفعہ

Leave a comment

شیعہ نسل کشی رپورٹ

Shia Genocide 2016

حلب میں داعش کو شکست

حلب شام میں داعش کو شکست فاش کی لمحہ بہ لمحہ خبریں

اسلام و پاکستان دشمن مفتی نعیم

Mufti Naeem

مقبوضہ کشمیر و فلسطین

مقالہ جات

""اے کون اے" ۔۔۔۔۔۔ تحریر وسعت اللہ خان""

""اے کون اے" ۔۔۔۔۔۔ تحریر وسعت اللہ خان""

راجہ صاحب محمود آباد کون تھے؟ بھارتی ریاست اتر پردیش کے دارلحکومت لکھنؤسے باون کیلومیٹر پرے ضلع سیتا پورکی ایک تحصیل محمود آباد ہے۔محمود آباد قص...

Follow

Facebook

ڈیلی موشن

سوشل میڈیا لنکس

ہم سے رابطہ

ایمیل: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

ویبسائٹ http://www.shiitenews.org