تازہ ترین

اسرائیل جنگی جرائم کا مرتکب ہو رہا ہے، ہیومن رائٹس واچ

کیٹیگری دنیا
Thursday, 14 June 2018


ہیومن رائٹس واچ کی جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ میں احتجاج کرنے والے فلسطینیوں کے خلاف مسلسل ہلاکت خیز اقدامات، جنگی جرائم کے زمرے میں آتے ہیں۔
ہیومن رائٹس واچ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلوں کی جان کے کسی خطر کے بغیر، صیہونی فوجیوں کے ہلاکت خیز اقدامات کے نتیجے میں لاتعداد فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔

ہیومن رائٹس واچ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عالمی برادری کو اس صورت حال کے خاتمے کے لیے آگے آنا چاہئے جس کے تحت صیہونی حکومت اپنے فوجیوں کے اقدامات کی توجیہ کے لیے من گھڑت رپورٹیں پیش کرتی ہے اور امریکہ ویٹو کے استعمال کے ذریعے اسرائیل کے خلاف کسی بھی تادیبی کاروائی کا راستہ بند کر دیتا ہے۔

دوسری جانب غرب اردن میں صیہونی فوجیوں اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپوں میں متعدد فلسطینی زخمی ہو گئے۔
فلسطینی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے غرب اردن کے رام اللہ کے قریب واقع الامعری کیمپ پر حملہ کیا جس کے دوران انہیں فلسطینیوں کی شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔

صیہونی فوجیوں نے نہتے فلسطینیوں پر براہ راست گولیاں چلائیں اور آنسوگیس کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں کم سے کم پانچ فلسطینی شدید زخمی ہو گئے۔

اسرائیلی اخبار نے لکھا ہے کہ فلسطینیوں نے پتنگوں کے ذریعے صیہونی بستیوں میں کئی مقامات کو نذر آتش کر دیا۔

غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے جواب میں فلسطینیوں نے آتشگیر مادے سے لیس پتنگوں کے ذریعے اسرائیل پرحملے شروع کردیئے ہیں۔

اسی دوران اطلاعات ہیں کہ صیہونی حکومت ایک بار پھر عالمی قوانین کو پامال کرتے ہوئے غرب اردن میں نئی کالونیوں کی تعمیر کا ارادہ رکھتی ہے۔
اسرائیلی اخبار آہارٹس کے مطابق اسرائیلی حکومت نے غرب اردن کے علاقے بیت سوریک پر قبضے کا منصوبہ بنایا ہے تاکہ صیہونی بستیوں کو مزید توسیع دی جا سکے۔ اس منصوبے کے تحت بیت سوریک میں صیہونی دراندازوں کے لیے مزید دو سو نوے رہائشی یونٹ قائم کیے جائیں گے۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل تئیس دسمبر دو ہزار سولہ کو ایک قرارداد کے ذر‏یعے غرب میں اسرائیلی بستیوں کی تعمیر کو غیر قانونی قرار دیا تھا۔

پڑھا گیا 113 دفعہ

Leave a comment

شیعہ نسل کشی رپورٹ

Shia Genocide 2016

حلب میں داعش کو شکست

حلب شام میں داعش کو شکست فاش کی لمحہ بہ لمحہ خبریں

اسلام و پاکستان دشمن مفتی نعیم

Mufti Naeem

مقبوضہ کشمیر و فلسطین

واپسی مارچ میں فلسطینیوں کی مسلسل بھرپور شرکت غاصب صیہونیوں کی شکست کے مترادف ہے

واپسی مارچ میں فلسطینیوں کی مسلسل بھرپور شرکت غاصب صیہونیوں کی شکست کے مترادف ہے

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ترجمان حازم قاسم نے کہا ہے کہ تیرہویں ہفتے کے واپسی مارچ میں ہزاروں فلسطینیوں کی شرکت نے اس بات کو ثابت کر دیا ...

مقالہ جات

جنت البقیع آج بھی آل سعود کی ازواج رسول (ص)، اولاد رسول اور اصحاب رسول (ص) سے کھلی دشمنی کا ثبوت

جنت البقیع آج بھی آل سعود کی ازواج رسول (ص)، اولاد رسول اور اصحاب رسول (ص) سے کھلی دشمنی کا ثبوت

اسلام اور مسلمانوں کے مقدسات کے خلاف آلِ سعود کی تاریخ بھیانک، بہیمانہ ، وحشیانہ ، سنگين جرائم اور سیاہ کارناموں سے مملو ہے۔ جنت البقیع کی شہادت آل ...

Follow

Facebook

ڈیلی موشن

سوشل میڈیا لنکس

ہم سے رابطہ

ایمیل: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

ویبسائٹ http://www.shiitenews.org