تازہ ترین

عالمی برادری فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے ہنگامی امداد دے: عرب لیگ

کیٹیگری مقبوضہ فلسطین
Thursday, 14 June 2018


مقبوضہ بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک)عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل احمد ابو الغیط نے عالمی برادری اور عرب ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ فلسطینی پناہ گزینوں کی کفالت کے ذمہ دار ادارے’اونروا‘ کو بجٹ کی قلت پوری کرنے میں مدد کے لیے فوری اور ہنگامی مالی امداد فراہم کریں۔

قاہرہ میں قائم عرب لیگ کے صدر دفتر سے جاری ایک بیان میں احمد ابو الغیط نے کہا ہے کہ خطے میں استحکام ، مزید انسانی بحرانوں کو ٹالنے بالخصوص غزہ کی پٹی کے علاقے میں جاری خطرناک انسانی بحران سے نجات کے لیے قوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی ’اونروا‘ کی فوری مدد کی ضرورت ہے تاکہ تنظیم فلسطینی پناہ گزینوں کے مسائل کا حل نکال سکے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ عرب ممالک کی طرف سے ’اونروا‘ کو دی جانے والی امداد کم ہے اور اس میں اضافہ نہ کیا گیا تو اس کے نتیجے میں خطہ مزید عدم استحکام سے دوچار ہوگا۔ احمد ابو الغیط نے بتایا کہ متحدہ عرب امارات، سعودی عرب اور قطر کی طرف سے 10 کروڑ پچاس لاکھ ڈالر کی امداد فراہم کی گئی ہے جو کہ ناکافی ہے۔

عرب لیگ کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’احمد ابو الغیط‘ نے حال ہی میں ’انروا‘ کی ایک کانفرنس سے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے رواں سال جنوری میں امریکا کی طرف سے ’اونروا‘ کی امداد میں کمی کے اعلان کے بعد ادارے کو درپیش مالی مشکلات پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔

ادھر دوسری جانب عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان محمود عفیفی نے کہا ہے کہ ’اونروا‘ کو درپیش مالی بجٹ میں قلت کا تخمینہ 446 ملین ڈالر لگایا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اونروا کے زیراہتمام پناہ گزین کیمپوں میں 35 لاکھ فلسطینی بنیادی طبی سہولیات سے محروم ہوچکے ہیں۔

پڑھا گیا 25 دفعہ

Leave a comment

شیعہ نسل کشی رپورٹ

Shia Genocide 2016

حلب میں داعش کو شکست

حلب شام میں داعش کو شکست فاش کی لمحہ بہ لمحہ خبریں

اسلام و پاکستان دشمن مفتی نعیم

Mufti Naeem

مقبوضہ کشمیر و فلسطین

واپسی مارچ میں فلسطینیوں کی مسلسل بھرپور شرکت غاصب صیہونیوں کی شکست کے مترادف ہے

واپسی مارچ میں فلسطینیوں کی مسلسل بھرپور شرکت غاصب صیہونیوں کی شکست کے مترادف ہے

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ترجمان حازم قاسم نے کہا ہے کہ تیرہویں ہفتے کے واپسی مارچ میں ہزاروں فلسطینیوں کی شرکت نے اس بات کو ثابت کر دیا ...

مقالہ جات

جنت البقیع آج بھی آل سعود کی ازواج رسول (ص)، اولاد رسول اور اصحاب رسول (ص) سے کھلی دشمنی کا ثبوت

جنت البقیع آج بھی آل سعود کی ازواج رسول (ص)، اولاد رسول اور اصحاب رسول (ص) سے کھلی دشمنی کا ثبوت

اسلام اور مسلمانوں کے مقدسات کے خلاف آلِ سعود کی تاریخ بھیانک، بہیمانہ ، وحشیانہ ، سنگين جرائم اور سیاہ کارناموں سے مملو ہے۔ جنت البقیع کی شہادت آل ...

Follow

Facebook

ڈیلی موشن

سوشل میڈیا لنکس

ہم سے رابطہ

ایمیل: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

ویبسائٹ http://www.shiitenews.org