آئی پنجاب کا عید پر چپکے سے گھرآئے دہشتگردوں کو پکڑنے کا حکم

کیٹیگری پاکستان
Thursday, 14 June 2018


شیعیت نیوز: عید کی چھٹیوں میں چپکے سے اپنے گھر آنیوالے دہشتگردوں، اشتہاری ملزموں اور انسانی سمگلنگ میں ملوث عناصر کی گرفتاری کیلئے کریک ڈاؤن کی تیاریاں کر لی گئیں۔ باوثوق ذرائع کے مطابق آئی جی پنجاب پولیس نے ہدایت کی ہے کہ عید کی چھٹیوں میں چوری چھپے اپنے گھروں کو آنیوالے دہشتگردوں اور ریکارڈ یافتہ اشتہاری ملزموں کی گرفتاری ہر صورت یقینی بنائی جائے، چنانچہ صوبہ بھر میں تقریباً 4 ہزار 11 دہشتگردوں اور اشتہاریوں کی فہرستیں متعلقہ ایس ایچ اوز کے حوالے کر دی گئی ہیں۔ جن میں لاہور کے 805 ملزم شامل ہیں۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ لاہور کینٹ ڈویژن میں 201، سٹی میں 217، ماڈل ٹاؤن میں 161، صدر میں 178، سول لائنز میں 104 اور اقبال ٹاؤن میں پولیس کو 99 ملزموں کے نام دیئے گئے ہیں۔ مزید بتایا گیا کہ سی سی پی او لاہور کیپٹن ریٹائرڈ امین وینس نے اس سلسلے میں سخت احکامات جاری کر دیئے ہیں کہ اگر کسی علاقہ میں کوئی دہشتگرد یا اشتہاری عید پر چپکے سے اپنے اہلخانہ کیساتھ ملاقات کرکے دوبارہ فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تو متعلقہ ایس ایچ او کیخلاف کارروائی ہو گی۔ ایف آئی اے کے تفتیشی افسر اور ملازمین عید کی چھٹیوں کے دوران انسانی سمگلنگ میں ملوث ریڈ بک کے ملزموں سمیت اشتہاری اور ایجنٹوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے ماریں گے۔ اس حوالے سے ایف آئی اے کے ریجنل آفس لاہور، ملتان، فیصل آباد اور گوجرانوالہ نے تین تین چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے دیں جبکہ ایف آئی اے گوجرانوالہ نے اپنی مہم شروع کرتے ہوئے درجن کے قریب اشتہاری ملزم فرید، محمد سیف اور شہزاد وغیرہ کو گرفتار بھی کر لیا ہے۔

پڑھا گیا 261 دفعہ

Leave a comment

شیعہ نسل کشی رپورٹ

Shia Genocide 2016

حلب میں داعش کو شکست

حلب شام میں داعش کو شکست فاش کی لمحہ بہ لمحہ خبریں

اسلام و پاکستان دشمن مفتی نعیم

Mufti Naeem

مقبوضہ کشمیر و فلسطین

مقالہ جات

""اے کون اے" ۔۔۔۔۔۔ تحریر وسعت اللہ خان""

""اے کون اے" ۔۔۔۔۔۔ تحریر وسعت اللہ خان""

راجہ صاحب محمود آباد کون تھے؟ بھارتی ریاست اتر پردیش کے دارلحکومت لکھنؤسے باون کیلومیٹر پرے ضلع سیتا پورکی ایک تحصیل محمود آباد ہے۔محمود آباد قص...

Follow

Facebook

ڈیلی موشن

سوشل میڈیا لنکس

ہم سے رابطہ

ایمیل: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

ویبسائٹ http://www.shiitenews.org