تازہ ترین

نگران حکومت نے مذہبی منافرت پھیلانے والوں کے خلاف کاروائی کا حکم، پر لدھیانوی، فاروقی الیکشن لڑرہےہیں!

کیٹیگری پاکستان
Thursday, 14 June 2018


شیعیت نیوز:نگران حکومت نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت مذہبی منافرت پھیلانے اور مخالفوں کو قتل کرنے میں ملوث ملزموں کیخلاف کارروائی تیز کرنے کیلئے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کو خصوصی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ حساس اداروں کی جانب سے ملنے والی معلومات بھی کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کو فراہم کر دی گئی ہیں۔ اس کی روشنی میں ایک ٹھوس اور جامع حکمت عملی ترتیب دی ہے۔ قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو 125 سے زائد دہشتگردوں کی تلاش ہے۔ انتہائی مطلوب دہشتگردوں کی لسٹ میں 7 خواتین بھی شامل ہیں۔ محکمہ داخلہ نے دہشتگردوں کی اس نئی لسٹ کو 3 کیٹگریز میں تقسیم کیا ہے۔ پہلی کیٹگری میں ملکی دہشتگردی کے واقعات میں ملوث، دوسری اور تیسری کیٹگری کو کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے دہشتگردوں کا نام دیا ہے۔ اس لسٹ کے مطابق ایک دہشتگرد کے سر کی قیمت ایک کروڑ روپے، 5 کے سر کی قیمت 50 لاکھ روپے فی کسو ایک کے سر کی قیمت 30 لاکھ روپے، ایک کے سر کی قیمت 25 لاکھ روپے، 10 دہشتگردوں کے سر کی قیمت 20 لاکھ روپے فی کس۔ 8 دہشتگردوں کے سر کی قیمت 10 لاکھ روپے فی کس، 31 دہشتگردوں کے سر کی قیمت 5 لاکھ روپے فی کس جبکہ دیگر دہشتگردوں کے سر کی قیمت 3 لاکھ، 2 لاکھ اور ایک لاکھ روپے فی کس مقرر کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایم ایم اے اور دہشتگرد اورنگزیب فاروقی میں ہونے والی خفیہ ڈیل سامنے آگئی

ذرائع کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ دہشتگردوں کی ایک بڑی تعداد نے پلاسٹک سرجری کروا کر اپنا حلیہ بھی تبدیل کر لیا ہے۔ وازارت داخلہ کی رپو رٹ کے مطابق دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کو اب تک 118 ارب روپے کا نقصان ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب کی طرف سے فراہم کردہ معلومات کے مطابق سب سے بڑی سر کی قیمت ایک کروڑ روپر مطیع الرحمن عرف صمد استاد کی ہے۔ مطیع الرحمن سابق وزیر اعظم شوکت عزیز پر اٹک میں خودکش حملہ سمیت دہشتگردی کے 5 مقدمات میں مطلوب ہے۔ 50 لاکھ روپے سر کی قیمت والے 5 دہشتگروں میں منصور، قاری احسان الحق رانا محمد افضل، قاری عبیداللہ اور کمانڈر طارق امیر شال ہیں۔ سمیع اللہ کے سر کی قیمت 30 لاکھ روپے، محمد زبیر کے سر کی قیمت 25 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔ 20 لاکھ روپے سر کی قیمت والے 10 دہشتگردوں میں محمد ہارون، محمد طیب، فیاض احمد، اکرام اللہ، قاری محمد یاسین، ضیاء اللہ، اطہر عباس، نفیس الرحمن، تنویر احمد، روضہ دین شامل ہیں۔ 10 لاکھ روپے سر کی قیمت والے 8 دہشتگردوں میں نورالامین، عبدالحمید وٹو، بلال، نادر، رانا نعیم، عبدالطیف، محمد رفیق، علی رضوان، سعید الرحمن شامل ہیں۔

لاہور شہر میں اس وقت 88 تھانوں، ضلع اٹک میں 14 تھانوں، بھکر میں 10 تھانوں، بہاولپور میں 24 تھانوں، بہاولنگر میں 20 تھانوں، چکوال میں 11 تھانوں، چنیوٹ میں 11 تھانوں، ڈی جی خان میں 16 تھانوں، گجرات میں 29، حافظ آباد میں 10، جہلم میں 28، جھنگ میں 12، قصور میں 19، خانیوال میں 18، خوشاب میں 9، لیہ میں 7، لودھراں میں 10، منڈی بہاؤالدین میں 11، میانوالی میں 18، مظفر گڑھ میں 19، ننکانہ میں 15، نارووال میں 16، اوکاڑہ میں 17، پاکپتن میں 13، رحیم یار خان میں 34، راجن پور میں 16، ساہیوال میں 16، سرگودہا میں 25، شیخوپورہ میں 13، سیالکوٹ میں 27، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 13 اور وہاڑی میں 17 تھانوں کی پولیس ان دہشتگردوں اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کیلئے کوشاں ہے تاہم صورتحال یہ ہے کہ ان اشتہاریوں کی تعداد روز بروز بڑھتی جا رہی ہے۔

لاہور پولیس افسران کا کہنا ہے نامکمل ایڈریس اور اشتہاریوں کا بار بار گھر تبدیل کر لینا ان کی گرفتاری میں ایک بڑی رکاوٹ ہے۔ ان ذرائع کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ دہشتگردوں کی ایک بڑی تعداد نے پلاسٹک سرجری کروا کر اپنا حلیہ بھی تبدیل کر لیا ہے۔ پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ سینکڑوں اشتہاری ملک سے فرار ہو گئے ہیں جبکہ پولیس انٹر پول سمیت دیگر اداروں کی مدد سے انکا پیچھا کر رہی ہے۔ گزشتہ دنوں لاہور پولیس کی میٹنگ کے دوران یہ انکشاف بھی سامنے آیا کہ صرف لاہور میں 20 ہزار سے زائد ایسے اشتہاری ہیں جن کے ایڈریس نا مکمل ہیں جن میں جعلی چیک دینے، فراڈ کرنے اور جعلسازی کے مجرمان بھی شامل ہیں۔

پڑھا گیا 552 دفعہ

Leave a comment

شیعہ نسل کشی رپورٹ

Shia Genocide 2016

حلب میں داعش کو شکست

حلب شام میں داعش کو شکست فاش کی لمحہ بہ لمحہ خبریں

اسلام و پاکستان دشمن مفتی نعیم

Mufti Naeem

مقبوضہ کشمیر و فلسطین

واپسی مارچ میں فلسطینیوں کی مسلسل بھرپور شرکت غاصب صیہونیوں کی شکست کے مترادف ہے

واپسی مارچ میں فلسطینیوں کی مسلسل بھرپور شرکت غاصب صیہونیوں کی شکست کے مترادف ہے

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ترجمان حازم قاسم نے کہا ہے کہ تیرہویں ہفتے کے واپسی مارچ میں ہزاروں فلسطینیوں کی شرکت نے اس بات کو ثابت کر دیا ...

مقالہ جات

جنت البقیع آج بھی آل سعود کی ازواج رسول (ص)، اولاد رسول اور اصحاب رسول (ص) سے کھلی دشمنی کا ثبوت

جنت البقیع آج بھی آل سعود کی ازواج رسول (ص)، اولاد رسول اور اصحاب رسول (ص) سے کھلی دشمنی کا ثبوت

اسلام اور مسلمانوں کے مقدسات کے خلاف آلِ سعود کی تاریخ بھیانک، بہیمانہ ، وحشیانہ ، سنگين جرائم اور سیاہ کارناموں سے مملو ہے۔ جنت البقیع کی شہادت آل ...

Follow

Facebook

ڈیلی موشن

سوشل میڈیا لنکس

ہم سے رابطہ

ایمیل: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

ویبسائٹ http://www.shiitenews.org