تازہ ترین

محمد بن سلمان کے خلاف بغاوت یقینی ہے خالد بن فرحان

کیٹیگری سعودی عرب
Thursday, 28 June 2018


آل سعود خاندان سے جدا ہونے والے ایک شہزادے نے کہا ہے کہ محمد بن سلمان کے خودسرانہ اقدامات کی وجہ سے شاہی خاندان میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے اسی لئے محمد بن سلمان کے خلاف بغاوت یقینی ہے اس کے لئے صرف وقت کا انتظار ہے۔

سعودی شہزادے خالد بن فرحان نے، جنھوں نے جرمنی میں پناہ لے رکھی ہے اور جو سوشل میڈیا پر کافی سرگرم ہیں، سعودی ولیعہد محمد بن سلمان کے اقدامات اور پالیسیوں اور خاصطور پر فلسطینی عوام کے خلاف امریکا کی مخاصمانہ پالیسیوں کو آگے بڑھانے اور سینچری ڈیل کو عملی جامہ پہنانے کے تعلق سے ان کی کوششوں پرشدید تنقید کی ہے-

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو مستحکم بنانے کے لئے سینچری ڈیل کو عملی جامہ پہنانے کے لئے محمد بن سلمان کی عجلت صرف اس لئے ہے کہ وہ امریکا کی غلامی کر کے ہر حال میں سعودی عرب کے تخت شاہی پر بیٹھنا چاہتے ہیں-

دوسری جانب ایک صیہونی اخبار نے لکھا ہے کہ چار عرب ملکوں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، مصر اور اردن نے فلسطین کے خلاف امریکی سازشی منصوبے سینچری ڈیل کو قبول کر لیا ہے-

پڑھا گیا 541 دفعہ

Leave a comment

شیعہ نسل کشی رپورٹ

Shia Genocide 2016

حلب میں داعش کو شکست

حلب شام میں داعش کو شکست فاش کی لمحہ بہ لمحہ خبریں

اسلام و پاکستان دشمن مفتی نعیم

Mufti Naeem

مقبوضہ کشمیر و فلسطین

پرامن واپسی مارچ پر اسرائیلی حملہ 40 فلسطینی زخمی

پرامن واپسی مارچ پر اسرائیلی حملہ 40 فلسطینی زخمی

فلسطین کی وزارت صحت کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ جمعے کے روز واپسی مارچ کے دوران صیہونی فوجیوں نے وحشیانہ فائرنگ کرکے40 فلسطینیوں کو زخمی کر دی...

Follow

Facebook

ڈیلی موشن

سوشل میڈیا لنکس

ہم سے رابطہ

ایمیل: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

ویبسائٹ http://www.shiitenews.org