تازہ ترین

قابض فوج نے فلسطینی خاندانوں سے جبرا مکانات مسمار کرا دیئے

کیٹیگری مقبوضہ فلسطین
Thursday, 28 June 2018


مقبوضہ بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک)قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں دول مقامی فلسطینی خاندانوں سے سے زبردستی اس کے گھر مسمار کرادیے۔ گذشتہ روز اسرائیلی حکام نے بیت المقدس میں سلوان قصبے کی یاصول کالونی میں پولیس کی بھاریی نفری کی موجودگی میں فلسطینی شہریوں سے ان کے مکانات زبردستی مسمار کرادیے۔

مقامی فلسطینی شہری وائل الشوبکی نے ’قدس پریس‘ کو بتایا کہ ان کے مسمار کردہ گھر 150 مربع میٹر پر بنائے گئے تھے۔ حال ہی میں اسرائیلی بلدیہ اور دیگر حکام نے انہیں مکانات خالی کرکے خود ہی مسمار کرنے کا حکم دیا تھا اور ساتھ ہی کہا تھا کہ اگر ہم اپنے مکانات خود مسمار نہیں کریں گے تو ہمیں مکان مسماری کےا خراجرات ادا کرنا ہوں گے اور 90 شیکل کی بھاری رقم جرمانہ کے طور پرادا کرنا ہوگی۔

ایک دوسرے فلسطین شہری ابراہیم عمیرہ نے بتایا کہ اسے بھی قابض فوج کی طرف سے مکان خالی کرنے کے بعد مسمار کرنے کا نوٹس جاری کیا گیا تھا۔ عمیرہ نے بتایا کہ وہ اپنے نئے گھر میں دو ماہ سے اپنے بیوی بچوں کے ساتھ رہ رہے تھے۔ قابض فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ ہم نے مکان اسرائیلی بلدیہ کی اجازت کےبغیر تعمیر کیا تھا اس لیے اسے فوری طور پرمسمار کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ مقبوضہ بیت المقدس اور فلسطین کے دوسرے علاقوں میں فلسطینیوں کے مکانات کی مسماری صہیونی فوج کا پسندیدہ مشغلہ بن چکی ہے۔ اس گھناؤنے حربےکا مقصد القدس کے فلسطینی باشندوں پر عرصہ حیات تنگ کرکے انہیں شہر سے نکل جانے پر مجبور کرنا ہے۔

پڑھا گیا 155 دفعہ

Leave a comment

شیعہ نسل کشی رپورٹ

Shia Genocide 2016

حلب میں داعش کو شکست

حلب شام میں داعش کو شکست فاش کی لمحہ بہ لمحہ خبریں

اسلام و پاکستان دشمن مفتی نعیم

Mufti Naeem

مقبوضہ کشمیر و فلسطین

ایندھن کی قلت، غزہ کا سب سے بڑا اسپتال بند ہونے کا خدشہ

ایندھن کی قلت، غزہ کا سب سے بڑا اسپتال بند ہونے کا خدشہ

مقبوضہ بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک)فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں ایک بڑے اسپتال ’الشفاء میڈیکل کپملیکس‘ نے ایندھن کی عدم دستیابی اور ادویات کی قلت کے ب...

مقالہ جات

طاغوتی قوتوں کے خلاف جہاد، عاشورا کا سرمدی پیغام

طاغوتی قوتوں کے خلاف جہاد، عاشورا کا سرمدی پیغام

اگرچہ واقعہ عاشورا 61 ہجری میں پیش آیا لیکن چونکہ اس کا مقصد ایسی حکومت کے خلاف جہاد تھا جس کی بنیاد دھوکے، جھوٹ اور لالچ کی سیاست پر استوار تھی اور و...

Follow

Facebook

ڈیلی موشن

سوشل میڈیا لنکس

ہم سے رابطہ

ایمیل: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

ویبسائٹ http://www.shiitenews.org