خطے میں کیمیائی ہتھیاروں کے اصل ذمہ دار امریکہ اور اسرائیل ہیں

کیٹیگری ایران
Saturday, 30 June 2018


اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ خطے میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے اصل ذمہ دار امریکہ اور اسرائیل ہیں اور ان کیط رف سے خطے میں وہابی دہشت گردوں کی سرپرستی کا سلسلہ جاری ہے۔ایرانی وزير خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے ایک بیان میں کہا ہےکہ علاقے میں ایک بار پھر تسلط پسند طاقتوں کی طرف سے عراق و شام میں وہابی دہشت گرد تنظیم داعش اور دوسرے دہشت گرد گروہں کو کیمیائی ہتھیار فراہم کئے جارہے ہیں اور کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی مکمل ذمہ داری امریکہ و اسرائیل پر عائد ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ کیمیائی ہتھیاروں پر پابندی کے معاہدے میں شامل ہونے کی حیثیت سے ایران معاہدے کے دیگر ملکوں کے ہمراہ امریکہ سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ عالمی معاہدوں کی پابندی کرے اور بین الاقوامی تنظمیوں کی نگرانی میں اپنے کیمیائی ہتھیاروں کوتلف کرے۔ مشرق وسطیٰ کو مہلک ہتھیاروں سے پاک کرنے کی راہ میں رکاوٹ پیدا کر کے اس حساس علاقے میں اس قسم کے خطرناک ہتھیاروں کا سلسلہ جاری رہنے کے ذمہ دار امریکہ اور اسرائیل ہی ہیں اور عالمی برادری کو اس سلسلے میں ان دونوں کا مواخذہ کرنا اور ان کی مذمت کرنا چاہیے انھوں نے کہا کہ امریکہ ایک بار پھر عراق اور شام میں وہابی دہشت گرد تنظیموں کو فعال کرنے کی کوشش کررہا ہے اور امریکہ کیط رف سے وہابی دہشت گردوں کی حمایت کا سلسلہ جاری ہے۔

پڑھا گیا 71 دفعہ

Leave a comment

شیعہ نسل کشی رپورٹ

Shia Genocide 2016

حلب میں داعش کو شکست

حلب شام میں داعش کو شکست فاش کی لمحہ بہ لمحہ خبریں

اسلام و پاکستان دشمن مفتی نعیم

Mufti Naeem

مقبوضہ کشمیر و فلسطین

ایندھن کی قلت، غزہ کا سب سے بڑا اسپتال بند ہونے کا خدشہ

ایندھن کی قلت، غزہ کا سب سے بڑا اسپتال بند ہونے کا خدشہ

مقبوضہ بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک)فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں ایک بڑے اسپتال ’الشفاء میڈیکل کپملیکس‘ نے ایندھن کی عدم دستیابی اور ادویات کی قلت کے ب...

مقالہ جات

طاغوتی قوتوں کے خلاف جہاد، عاشورا کا سرمدی پیغام

طاغوتی قوتوں کے خلاف جہاد، عاشورا کا سرمدی پیغام

اگرچہ واقعہ عاشورا 61 ہجری میں پیش آیا لیکن چونکہ اس کا مقصد ایسی حکومت کے خلاف جہاد تھا جس کی بنیاد دھوکے، جھوٹ اور لالچ کی سیاست پر استوار تھی اور و...

Follow

Facebook

ڈیلی موشن

سوشل میڈیا لنکس

ہم سے رابطہ

ایمیل: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

ویبسائٹ http://www.shiitenews.org