ایم ڈبلیو ایم کا الیکشن میں حصہ لینا قومی اہداف کے حصول کیلئے اہم قدم ہے، علامہ مقصود ڈومکی

کیٹیگری پاکستان
Monday, 02 July 2018


شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین تحصیل گڑہی خیرو کے زیراہتمام زور گڑہ ضلع جیکب آباد میں تحصیل شوریٰ کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس سے ایم ڈبلیو ایم سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی، ضلعی سیکرٹری جنرل سیف علی ڈومکی، سیکرٹری تنظیم مولانا حسن رضا غدیری، منور حسین سولنگی و دیگر نے خطاب کیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ انتخابات میں پیسے کا استعمال اور ضمیروں کی خرید و فروخت مکروہ دھندا ہے، جس کا سدباب ضروری ہے، ووٹ اہلیت اور صلاحیت کی بنیاد پر دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلی میں سرمایہ داروں، جاگیرداروں، چوہدریوں اور نوابوں کی بجائے ہاری، مزدور، کسان اور غریب طبقے کی نمائندگی ہونی چاہیئے، کرپشن میں غرق بااثر لوگوں کی بجائے صالح انسانوں کو اسمبلی میں پہنچانا ہمارا اجتماعی فریضہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزمائے ہوئے کو آزمانے کی بجائے نئے اور باکردار لوگوں کی حمایت کی جائے، ایم ڈبلیو ایم ظلم و جبر، عالمی سامراج اور تکفیری دہشتگردوں کے خلاف ہر محاذ پر ڈٹی ہوئی ہے، الیکشن میں حصہ لیکر مجلس وحدت مسلمین نے قومی اہداف کے حصول کیلئے اہم اقدام کیا ہے۔

پڑھا گیا 244 دفعہ

Leave a comment

شیعہ نسل کشی رپورٹ

Shia Genocide 2016

حلب میں داعش کو شکست

حلب شام میں داعش کو شکست فاش کی لمحہ بہ لمحہ خبریں

اسلام و پاکستان دشمن مفتی نعیم

Mufti Naeem

مقبوضہ کشمیر و فلسطین

ایندھن کی قلت، غزہ کا سب سے بڑا اسپتال بند ہونے کا خدشہ

ایندھن کی قلت، غزہ کا سب سے بڑا اسپتال بند ہونے کا خدشہ

مقبوضہ بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک)فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں ایک بڑے اسپتال ’الشفاء میڈیکل کپملیکس‘ نے ایندھن کی عدم دستیابی اور ادویات کی قلت کے ب...

مقالہ جات

طاغوتی قوتوں کے خلاف جہاد، عاشورا کا سرمدی پیغام

طاغوتی قوتوں کے خلاف جہاد، عاشورا کا سرمدی پیغام

اگرچہ واقعہ عاشورا 61 ہجری میں پیش آیا لیکن چونکہ اس کا مقصد ایسی حکومت کے خلاف جہاد تھا جس کی بنیاد دھوکے، جھوٹ اور لالچ کی سیاست پر استوار تھی اور و...

Follow

Facebook

ڈیلی موشن

سوشل میڈیا لنکس

ہم سے رابطہ

ایمیل: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

ویبسائٹ http://www.shiitenews.org