کسی بھی جارحیت کی صورت میں اہل تشیع کا فرض ہے کہ وہ اہلسنت کا دفاع کریں: آیۃ اللہ وحید خراسانی

کیٹیگری ایران
Monday, 02 July 2018


تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ادیان عالم کی قربت کی عالمی تنظیم کے جنرل سیکرٹری آیۃ اللہ محسن اراکی سے ایک ملاقات میں آیۃ اللہ وحید خراسانی نے اپنے پرانے فتویٰ کو دہرایا اور اس میں اہل بیت (علیہم السلام) سے متعلقہ نکات کے بارے بتایا جن میں فرقہ پرستی اور امت کے درمیان نفاق اور تقسیم کی مزمت اور اس سے مقابلہ کرنے پر زور دیا گیا تھا۔ آیۃ اللہ وحید نے تقسیم پیدا کرنے والے شیعہ افراد کو اسلامی قوانین سے بہت دور قرار دیا، ان حالات میں تفرقہ بازی قتل و غارت اور خونریزی کا سبب بن رہی ہے جو کہ تباہ کن ہے اور آئمہ (علیہم السلام) کی تعلیمات کے سرا سر منافی ہے۔ درحقیقت اصل تعلیم اسلام یہ ہے، جیسا کہ احادیث میں بھی مروی ہے کہ آپ (اہل سنت) کی مساجد میں نماز ادا کریں، ان کے بیماروں کی بیمار پرسی کریں اور اہل سنت برداران کی نماز جنازہ میں شرکت کریں، ایک حدیث مبارکہ میں ہے ’’اے ہمارے شیعوں! ہمارے لیے عزت اور فخر کا باعث بنو اور ذلت و رسوائی کا سبب نہ بنو‘‘۔

اس حدیث میں دو پہلوؤں پر زور دیا گیا ہے، ایک مثبت اور دوسرا منفی، مثبت پہلو یہ ہے کہ ہم دوسرے مذاہب کے ساتھ رواداری سے پیش آئیں، ان کی توہین ہرگز نہ کریں، نہ ان کے مقدس مقامات کی اور نہ ان کی مقدس شخصیات کی توہیں کریں۔ اس کی کسی صورت بھی اجازت نہیں ہے، بصورت دیگر وہ (اہلسنت) اہل بیت (علیہم السلام) اور ان کے علوم سے دور ہو جائیں گے، ’’ہم اہل بیت (علیہم السلام) کے لئے ذلت اور شرمندگی کا سبب نہ بنیں‘‘ یہ اس کا منفی پہلو ہے۔ مثبت پہلو پر عمل کے لیے ضروری ہے کہ ہم اپنے برادران اہل سنت کے ساتھ اجتماعی نمازوں، نماز جماعت، نماز عیدین اور نماز جنازہ وغیرہ میں شرکت کریں، ان سے محبت سے پیش آئیں، ان کے بیمار افراد کی تیمارداری کے لئے جائیں اور انہیں تعلیمات محمد و آل محمدؑ سے روشناس کرائیں۔

آیۃ اللہ وحید خراسانی نے زور دے کر کہا کہ بنیادی بات یہ ہے کہ ہمیں تعلیمات اہلبیتؑ کو لوگوں تک پہنچانے کا طریقہ معلوم نہیں، اس کا طریقہ یہ ہے کہ ایک مثبت راستے کا انتخاب کیا جائے، مثال کے طور پر نہج البلاغہ کے بارے میں ایک بحث یہ بھی ہے کہ کیا اس کو صحیح طریقہ سے سمجھا گیا ہے؟ اور کیا کتاب المکاسب اور کتاب الجواہر جیسی کتب میں یہ سب کچھ موجود نہیں ہے۔ اگر ان چیزوں کو صحیح طریقے سے فروغ دیا جائے تو اہل سنت برادران خود حقائق تک پہنچ جائیں گے اور ان کے لیے ان علوم کی حقیقت کو رد کرنا آسان نہیں ہو گا۔ مختصر یہ کہ ہمیں مثبت پہلو کو اجاگر کرنا ہے، دیکھیں ہمارے بزرگ علماء کون تھے؟ علامہ حلی ؒ ان کی ذہانت و بلند فکری، ان کی کتابیں ، اقتباسات اور دیگر علمی ورثہ، ان کا راستہ جدت کا راستہ تھا۔

اپنی ملاقات کے آخر میں انہوں نے فرمایا! ’’اللہ تعالیٰ قرآن مجید میں ارشاد فرماتا ہے ’’کسی گروہ کا تعصب تمہیں ناانصافی کی طرف نہ لے جائے، انصاف کرو کیونکہ انصاف تقویٰ کے زیادہ قریب ہے اور اللہ سے ڈرتے رہو‘‘

ہمیں کہا جاتا ہے کہ ہمارے مخالفین ہمیں (شیعوں کو) کافر کہتے ہیں اور ہمارے خون کو حلال سمجھتے ہیں تو ہمیں ان کے ساتھ کیا کرنا چاہیے؟ اس کے جواب میں ہم کہتے ہیں کہ جو شخص بھی کلمہ شہادت پڑھتا ہے اس کی جان اور مال کی حفاظت ہم پر فرض ہے۔ اگر کفار کی طرف سے کسی سنی مسلمان کی ایک انچ زمین پر بھی جارحیت ہوتی ہے تو ہر شیعہ فرد کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس کا دفاع کرے، اور اسے کفار کے قبضے سے آزاد کرائے، ہمیں ہر حال میں ان (اہل سنت) کا ساتھ دینا ہے، قرآن کے اس حکم کے مطابق کہ ’’کسی گروہ کا تعصب تمہیں ناانصافی کی طرف نہ لے جائے، انصاف کرو کیونکہ انصاف تقویٰ کے زیادہ قریب ہے اور اللہ سے ڈرتے رہو‘‘

پڑھا گیا 361 دفعہ

Leave a comment

شیعہ نسل کشی رپورٹ

Shia Genocide 2016

حلب میں داعش کو شکست

حلب شام میں داعش کو شکست فاش کی لمحہ بہ لمحہ خبریں

اسلام و پاکستان دشمن مفتی نعیم

Mufti Naeem

مقبوضہ کشمیر و فلسطین

ایندھن کی قلت، غزہ کا سب سے بڑا اسپتال بند ہونے کا خدشہ

ایندھن کی قلت، غزہ کا سب سے بڑا اسپتال بند ہونے کا خدشہ

مقبوضہ بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک)فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں ایک بڑے اسپتال ’الشفاء میڈیکل کپملیکس‘ نے ایندھن کی عدم دستیابی اور ادویات کی قلت کے ب...

مقالہ جات

طاغوتی قوتوں کے خلاف جہاد، عاشورا کا سرمدی پیغام

طاغوتی قوتوں کے خلاف جہاد، عاشورا کا سرمدی پیغام

اگرچہ واقعہ عاشورا 61 ہجری میں پیش آیا لیکن چونکہ اس کا مقصد ایسی حکومت کے خلاف جہاد تھا جس کی بنیاد دھوکے، جھوٹ اور لالچ کی سیاست پر استوار تھی اور و...

Follow

Facebook

ڈیلی موشن

سوشل میڈیا لنکس

ہم سے رابطہ

ایمیل: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

ویبسائٹ http://www.shiitenews.org