تازہ ترین

سعودی عرب : داخلی عازمین کیلئے معلمین پر 10پابندیاں عائد کردی گئیں

کیٹیگری سعودی عرب
Monday, 02 July 2018


مکہ(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی وزارتِ حج و عمرہ نے اندرون مملکت سے فریضہ حج کی سعادت حاصل کرنے والے سعودی شہریوں او رمقیم غیر ملکیوں کیلئے داخلی معلمین کو مشترکہ معاہدے کا پابند بنادیا جو 10 پابندیوں پر مشتمل ہے۔ تمام داخلی معلمین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تمام داخلی عازمین کو 10سہولتیں فراہم کرنے کے پابند ہیں۔ مشترکہ حج معاہدے میں ہر طرح کے حج پیکیج شامل ہیں۔

المدینہ اخبار نے اسکی تفصیلات دیتے ہوئے واضح کیا کہ داخلی معلمین حج موسم کے دوران رہائش کی صفائی اور سیکیورٹی فراہم کرینگے۔ حج اجازت نامے کی کارروائی اضافی فیس کے بغیر مکمل کرائیں گے۔ حج اجازت نامہ مکہ مکرمہ یا مشاعر مقدسہ روانگی سے قبل حوالے کرینگے۔ ہر حاجی کو تعارفی کارڈ جاری کریں گے جس میں اسکا نام، اسکی شہریت،مشاعر مقدسہ میں کمپنی یا ادارے کے دفتر کا پتہ ہوگا۔

ہر حاجی کو شناختی کڑا فراہم کیا جائیگا۔ جس پر کمپنی اور اسکے مدیر کے نمبر درج ہونگے۔ وزارت اسلامی امور میں رجسٹرڈ دینی رہنما کی خدمات بھی حاصل کرنا ہونگی۔ ہر 250 حاجی کو جمرات بھیجتے وقت گائیڈ فراہم کرنا ہوگا۔ مشترکہ معاہدے میں حاجی پر آنے والی پابندیوں کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔ عازم حج کو سداد کے ذریعے حج پیکیج کی رقم ایک ساتھ ادا کرنا ہوگی۔

جمرات کی رمی کے اوقات کی پابندی کرنا ہوگی۔ جمرات جاتے وقت بچوں کو ساتھ لیجانے کی ممانعت ہوگی۔ وزارت نے داخلی عازمین سے کہا ہے کہ وہ مشترکہ معاہدے سے ہٹ کر داخلی معلم کو کسی بھی عنوان سے کوئی رقم نہیں دینگے۔ گروپ ایچ کے خیموں میں مزدلفہ میں رہائش رکھیں گے۔ شکایات نگراں کمیٹیوں تک پہنچائیں گے۔ شکایات کے اندراج کی آخری تاریخ 15محرم 1440ھ ہوگی۔ داخلی معلمین عازمین حج کے شہر سے لیکر مشاعر مقدسہ تک ٹرانسپورٹ ، ناشتے ، ظہرانے اور عشائیے اور دیگر اضافی خدمات کی فراہمی کے پابند ہونگے۔

پڑھا گیا 273 دفعہ

Leave a comment

شیعہ نسل کشی رپورٹ

Shia Genocide 2016

حلب میں داعش کو شکست

حلب شام میں داعش کو شکست فاش کی لمحہ بہ لمحہ خبریں

اسلام و پاکستان دشمن مفتی نعیم

Mufti Naeem

مقبوضہ کشمیر و فلسطین

ایندھن کی قلت، غزہ کا سب سے بڑا اسپتال بند ہونے کا خدشہ

ایندھن کی قلت، غزہ کا سب سے بڑا اسپتال بند ہونے کا خدشہ

مقبوضہ بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک)فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں ایک بڑے اسپتال ’الشفاء میڈیکل کپملیکس‘ نے ایندھن کی عدم دستیابی اور ادویات کی قلت کے ب...

مقالہ جات

طاغوتی قوتوں کے خلاف جہاد، عاشورا کا سرمدی پیغام

طاغوتی قوتوں کے خلاف جہاد، عاشورا کا سرمدی پیغام

اگرچہ واقعہ عاشورا 61 ہجری میں پیش آیا لیکن چونکہ اس کا مقصد ایسی حکومت کے خلاف جہاد تھا جس کی بنیاد دھوکے، جھوٹ اور لالچ کی سیاست پر استوار تھی اور و...

Follow

Facebook

ڈیلی موشن

سوشل میڈیا لنکس

ہم سے رابطہ

ایمیل: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

ویبسائٹ http://www.shiitenews.org