اقوام متحدہ کا میانمار حکومت سے مجرموں کے خلاف کارروائی کامطالبہ

کیٹیگری دنیا
Tuesday, 03 July 2018


اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل جنرل انتونیو گوٹرس نے میانمار حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ روہنگیا مسلمانوں کے خلاف مجرمانہ کارروائیوں ميں ملوث افراد کے خلاف کارروائي کرے۔اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے میانمار حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان افراد کو قانون کے کٹہرے میں لائے جنھوں نے روہنگیا مسلمانوں پر مظالم کیے اور ان کو اپنے وطن سے بے دخل ہونے پر مجبور کیا۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹرس نے میانمار میں مظالم سے تنگ آکر بنگلہ دیش آنے والے روہنگیا مسلمانوں کے کیمپوں کا دورہ کیا اور ان پر ہونے والے مظالم کی داستانیں سنیں۔ گوٹرس نے کہا کہ میانمار حکومت نے روہنگیا مسلمانوں پر ظلم کرکے انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی کی ہے۔

روہنگیا خواتین نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو بتایا کہ ان پر ظلم کے ساتھ زیادتی بھی کی گئی۔گوٹرس نے کہا کہ روہنگیا مسلمانوں کے ساتھ وہ ظلم کیا گیا جس کی تاریخ میں کم ہی مثال ملتی ہے۔

گوٹرس کا کہنا تھاکہ کیمپوں میں موجود لوگوں سے سفاکیت کے ناقابل یقین واقعات سنے، ان تمام مظالم کی ذمہ داری میانمار کی ہے اور عالمی برادری بھی یہ مظالم رکوانے میں ناکام ہوئی ہے۔ میانمار حکومت کو ہر حال میں مجرموں کو سزا دینا ہوگی۔ تقریباً 7 لاکھ روہنگیا مسلمان میانمار سے ہجرت کرکے بنگلہ دیش میں مقیم ہیں۔

پڑھا گیا 113 دفعہ

Leave a comment

شیعہ نسل کشی رپورٹ

Shia Genocide 2016

حلب میں داعش کو شکست

حلب شام میں داعش کو شکست فاش کی لمحہ بہ لمحہ خبریں

اسلام و پاکستان دشمن مفتی نعیم

Mufti Naeem

مقبوضہ کشمیر و فلسطین

ایندھن کی قلت، غزہ کا سب سے بڑا اسپتال بند ہونے کا خدشہ

ایندھن کی قلت، غزہ کا سب سے بڑا اسپتال بند ہونے کا خدشہ

مقبوضہ بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک)فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں ایک بڑے اسپتال ’الشفاء میڈیکل کپملیکس‘ نے ایندھن کی عدم دستیابی اور ادویات کی قلت کے ب...

مقالہ جات

طاغوتی قوتوں کے خلاف جہاد، عاشورا کا سرمدی پیغام

طاغوتی قوتوں کے خلاف جہاد، عاشورا کا سرمدی پیغام

اگرچہ واقعہ عاشورا 61 ہجری میں پیش آیا لیکن چونکہ اس کا مقصد ایسی حکومت کے خلاف جہاد تھا جس کی بنیاد دھوکے، جھوٹ اور لالچ کی سیاست پر استوار تھی اور و...

Follow

Facebook

ڈیلی موشن

سوشل میڈیا لنکس

ہم سے رابطہ

ایمیل: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

ویبسائٹ http://www.shiitenews.org