تازہ ترین

لبنان کے سنی عالم دین کا حج پر پابندی لگانے کا مطالبہ

کیٹیگری لبنان
Tuesday, 03 July 2018


علمائے استقامت یونین کے سینئر رکن شیخ صهیب حبلی نے مسجد حضرت ابراهیم علیہ السلام صیدائے لبنان میں تقریر کرتے ہوئے علمائے اسلام اور ملت اسلامیہ سے درخواست کی کہ وہ حج پر پابندیاں لگائے جانے کے حوالے سے علمائے تیونس کی دعوت پر لبیک کہیں ۔

شیخ حبلی نے تاکید کی کہ ان اقدامات کی بنیاد ، حج کے ادارہ کرنے والوں کی جانب سے کئے گئے اقدامات ہیں ، حج کے ادارہ کرنے والوں نے اس عظیم عبادت کو الھی مضامین سے باہر اور حج ابراہیمی کو عبادت و اطاعت کی حقیقت سے دور کردیا ہے ۔

انہوں نے مزید کہا: وھابیت شعائر ایمان اور اہداف کو کم رنگ کرنے میں کوشاں ہے ، خداوند متعال نے بیت الله الحرام کو لوگوں کے لئے بیت امن قرار دیا ہے مگر اب وہاں امنیت نہ رہی اور حج بھی اصلاح نفس کے بجائے لوگوں کے منفعت کا وسیلہ بن چکا ہے ۔

سرزمین لبنان کے اس عالم دین نے یاد دہانی کی: ایام حج کی درآمد ان لوگوں کے جیب میں ڈالی جارہی ہیں جو یمن اور شام میں بے گناہوں کا قتل عام کرنے اور جنگ افروزی میں مصروف ہیں ، خداوند متعال راضی نہیں ہے کہ کوئی مسلمان اپنے مسلمان بھائی کے قتل عام میں کسی بھی عنوان سے شریک اور سہیم ہو ۔

انہوں نے شامی شھریوں کی اپنے وطن واپسی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے لبنان میں امنیت اور ملکی ثبات کے قیام کے حوالے سے لبنانی حکمراںوں کی کوششوں کو سراہا ۔

شیخ حبلی نے فلسطینیوں کی حمایت ضروری جانا اور کہا: لبنانی حکام نے ان مظلوموں کی حمایت کرکے اپنے دینی اور انسانی وظیفہ پر عمل کیا کہ جو لائق تحسین عمل ہے ۔

پڑھا گیا 642 دفعہ

Leave a comment

شیعہ نسل کشی رپورٹ

Shia Genocide 2016

حلب میں داعش کو شکست

حلب شام میں داعش کو شکست فاش کی لمحہ بہ لمحہ خبریں

اسلام و پاکستان دشمن مفتی نعیم

Mufti Naeem

مقبوضہ کشمیر و فلسطین

پرامن واپسی مارچ پر اسرائیلی حملہ 40 فلسطینی زخمی

پرامن واپسی مارچ پر اسرائیلی حملہ 40 فلسطینی زخمی

فلسطین کی وزارت صحت کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ جمعے کے روز واپسی مارچ کے دوران صیہونی فوجیوں نے وحشیانہ فائرنگ کرکے40 فلسطینیوں کو زخمی کر دی...

Follow

Facebook

ڈیلی موشن

سوشل میڈیا لنکس

ہم سے رابطہ

ایمیل: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

ویبسائٹ http://www.shiitenews.org