تازہ ترین

مسلم ممالک "صدی کی ڈیل" کے جُرم کا حصہ نہ بنیں امام مسجد اقصیٰ

کیٹیگری مقبوضہ فلسطین
Tuesday, 03 July 2018


مسجد اقصیٰ کے امام وخطیب اور ممتاز عالم دین الشیخ عکرمہ صبری نے خبردار کیا ہے کہ صدی کی ڈیل کی امریکی سازش کی عرب اور مسلمان ممالک کی طرف سے حمایت کرنا ناقابل قبول ہے۔ انہوں نے عرب ممالک اور مسلم دنیا پر زور دیا کہ وہ امریکا اور صہیونیوں کے سازشی منصوبے کے جرم میں شریک نہ ہوں۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی رہ نماؤں کی جانب سے مجوزہ امریکی امن منصوبے ’صدی کی ڈیل‘ کے بارے میں جس طرح کے بیانات سنے گئے ہیں ان سے معلوم ہوتا ہے کہ امریکا مستقبل میں فلسطینی ریاست کے حوالےسے ہونے والےمذاکرات میں بیت المقدس کو شامل نہیں کرنا چاہتا۔ القدس کے حوالے سے اسرائیل اور صہیونیوں کی منشاء کے مطابق فیصلے کئے گئے ہیں۔ امریکا صرف صہیونیوں کی خوش نودی چاہتا ہے۔

الشیخ عکرمہ صبری نے کہا کہ بیت المقدس مسریٰ رسول صلی اللہ علیہ وسلم اور صلاح الدین ایوبی کی فتوحات کی نشانی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ صدی کی ڈیل کا ایک اور تاریک پہلو فلسطینی پناہ گزینوں کے حق واپسی کو ختم کرنا ہے۔

الشیخ عکرمہ صبری نے کہا کہ فلسطینی پناہ گزینوں کا حق واپسی ان کا آئینی اور مسلمہ ہے اور فلسطینی قوم ہرحال میں اپنے اس حق پر قائم رہیں گے۔ فلسطینیوں کو کسی دوسرے ملک میں آباد کرنے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دی جائے گی۔

فلسطینی عالم دین کا کہنا تھا کہ صدی کی ڈیل کے ذریعے فلسطین میں قائم کی گئی غیرقانونی یہودی بستیوں کو مستقل اور آئینی درجہ دینے کی کوشش کی گئی ہے۔ مگر ہم صہیونیوں کی غاصبانہ کارروائیوں کے بعد قائم کی گئی یہودی بستیوں کو تسلیم نہیں کریں گے۔

الشیخ عکرمہ صبری نے کہا کہ امریکا ابو دیس کو مستقبل کی فلسطینی ریاست کا دارالحکومت بنانا چاہتا ہے مگر ہم واضح کردیں کہ فلسطین کا دارالحکومت صرف اور صرف القدس ہوگا۔ القدس کی زمین، اس کی فضاء، پانی اور آسمان سب فلسطینیوں کے ہیں جن پر صہیونیوں کا کوئی حق نہیں

پڑھا گیا 270 دفعہ

Leave a comment

شیعہ نسل کشی رپورٹ

Shia Genocide 2016

حلب میں داعش کو شکست

حلب شام میں داعش کو شکست فاش کی لمحہ بہ لمحہ خبریں

اسلام و پاکستان دشمن مفتی نعیم

Mufti Naeem

مقبوضہ کشمیر و فلسطین

پرامن واپسی مارچ پر اسرائیلی حملہ 40 فلسطینی زخمی

پرامن واپسی مارچ پر اسرائیلی حملہ 40 فلسطینی زخمی

فلسطین کی وزارت صحت کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ جمعے کے روز واپسی مارچ کے دوران صیہونی فوجیوں نے وحشیانہ فائرنگ کرکے40 فلسطینیوں کو زخمی کر دی...

Follow

Facebook

ڈیلی موشن

سوشل میڈیا لنکس

ہم سے رابطہ

ایمیل: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

ویبسائٹ http://www.shiitenews.org