تازہ ترین

حیدر آباد : ایم ڈبلیو ایم نے NA-227 پرصاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر کی حمایت کا اعلان کردیا

کیٹیگری پاکستان
Thursday, 05 July 2018


شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی پولیٹیکل سیکرٹری اسد عباس نقوی نے جے یو پی کے صدر اور امیدوار NA-227 ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر کے ہمراہ پریس کلب حیدرآباد میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صاحبزادہ ابو الخیر محمد زبیر نے ملک میں فرقہ واریت کو ختم کرنے اور دہشتگردوں اور ملک دشمن جماعتوں کا پورے ملک میں مقابلہ کیا ہے اور امت مسلمہ کو جوڑنے کیلئے آپ کی کوششیں لائق تحسین ہیں، آپ کے ان ہی کارناموں کی بنیاد پر مجلس وحدت مسلمین نے حلقہ NA 227 پر صاحبزادہ ابو الخیر محمد زبیر کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔

اسد عباس نقوی نے کہا کہ ہم صاحبزادہ ابو الخیر محمد زبیر کو اپنی جماعت کی طرف سے یقین دلاتا ہوں کہ یہ الیکشن صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر اور JUPکا الیکشن نہیں ہے بلکہ اب مجلس وحدت المسلمین کا بھی الیکشن بن گیا ہے، ان شاء اللہ صاحبزادہ ابو الخیر محمد زبیر 25 جولائی کو ہونیوالے انتخابات میں کامیاب ہوکر پارلیمنٹ میں پہنچیں گے اور اتحاد امت کیلئے بھر پور کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنی جماعت کے تمام ذمہ داران کو ہدایت کر دی ہے کہ وہ صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر کی الیکشن مہم چلائیں اور ہر فورم پر ان کی کامیابی کیلئے کردار ادا کریں۔ اسد نقوی نے مزید کہا کہ ہمیں امید ہے کہ صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر کامیاب ہوکر دنیا بھر میں اتحاد امت کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے اور پاکستان کے مظلوموں کی آواز بن کر اُبھریں گے اور فرقہ واریت کے خاتمے کیلئے بھرپور کردار ادا کریں گے۔

جے یو پی کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے کہا کہ ہم راجہ ناصر عباس کا اور مجلس وحدت مسلمین کا شکریہ ادا کرتے ہیں، انہوں نے ہماری حمایت کی ہمارا یہ اتحاد یہیں نہیں بلکہ ملی یکجہتی کونسل میں بھی ہم ساتھ کام کر رہے ہیں، سازشی عناصر جو پاکستان میں فرقہ وارانہ آگ بھڑکانے کی سازشیں کر رہے ہیں، ایک دوسرے مسالک کیخلاف زہر اگل رہے ہیں، ایک دوسرے کے قتل کے منصوبے بنا رہے ہیں، ایک دوسرے کی مساجد اور خانقاہوں اور امام بارگاہوں پر حملہ کرکے اور ایک دوسرے کو کافر کہہ کر اُمت کے اتحاد کو پارہ پارہ کرنے کی سازشیں کرتے رہے ہیں، ان سازشی عناصر کا مقابلہ کرنے کیلئے اتحاد امت کا عمل مظاہرہ کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیکولر عناصر مغربی ایجنڈے کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے، ہم اتحاد کے ذریعے اسلام اور مسلمانوں کو لڑانے کی ہر سازش کو ناکام بنائیں گے اور امت مسلمہ میں اتحاد یگانگت اور بھائی چارے کی فضاء قائم کر کے اخوت اور بھائی چارے کو فروغ دیں گے۔

پڑھا گیا 307 دفعہ

Leave a comment

شیعہ نسل کشی رپورٹ

Shia Genocide 2016

حلب میں داعش کو شکست

حلب شام میں داعش کو شکست فاش کی لمحہ بہ لمحہ خبریں

اسلام و پاکستان دشمن مفتی نعیم

Mufti Naeem

مقبوضہ کشمیر و فلسطین

مقالہ جات

داعش اینٹی پاکستان، اینٹی وفاق ، اینٹی آرمی،اینٹی شیعہ

داعش اینٹی پاکستان، اینٹی وفاق ، اینٹی آرمی،اینٹی شیعہ

حالیہ انتخابی مہم کے دوران ہونے والے دہشتگردانہ حملوں نے اس بات کو مزید تقویت دی ہے کہ دہشتگردی کا خطرہ ابھی پوری طرح ٹلا نہیں ہے ۔ایک اندازے کے مطابق...

Follow

Facebook

ڈیلی موشن

سوشل میڈیا لنکس

ہم سے رابطہ

ایمیل: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

ویبسائٹ http://www.shiitenews.org