ظلم و فساد کی جڑ امر یکہ پر اعتماد نہیں کیا جاسکتا، آیت اللہ اراکی

کیٹیگری ایران
Thursday, 05 July 2018


تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکہ کو طاقت کے ذریعے ہی انسانی حقوق اور عالمی قوانین کی پاسداری کا پابند بنایا جا سکتا ہے۔ یہ بات عالمی تقریب مذاہب اسلامی فورم کے سربراہ آیت اللہ محسن اراکی نے تہران میں امریکی انسانی حقوق کے نام سے ہونے والے بین الاقوامی کانفرنس کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ ایک عہد شکن ملک ہے اور اس پر ہرگز اعتماد نہیں کیا جا سکتا۔

آیت اللہ محسن اراکی نے کہا کہ امریکی اسٹریٹیجی طاقت کی بنیاد پر استوار ہے اور فریق مقابل طاقتور نہ ہو تو امریکہ تمام معاہدوں اور اصولوں کو آسانی سے پامال کر دیتا ہے۔عالمی تقریب مذاہب اسلامی فورم کے سربراہ نے کہا کہ آج دنیا کو انسانی حقوق کے حوالے سے امریکہ نام کے ایک المیے کا سامنا ہے کیونکہ امریکہ کا سیاسی نظام شروع ہی سے انسانیت کے لیے خطرناک رہا ہے۔انہوں نے امریکہ کو ظلم و فساد کی جڑ قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ کے مقدر میں نابودی لکھ دی گئی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ امریکی انسانی حقوق کے نام سے تیسرا سالانہ عالمی فیسٹول تہران میں ختم ہو گیا جس میں دنیا کے چالیس ملکوں کے سات سو سے زائد آرٹسٹوں نے اپنے فن پاروں کے ساتھ شرکت کی جن میں امریکہ میں انسانی حقوق کو موضوع بحث بنایا گیا تھا۔

پڑھا گیا 183 دفعہ

Leave a comment

شیعہ نسل کشی رپورٹ

Shia Genocide 2016

حلب میں داعش کو شکست

حلب شام میں داعش کو شکست فاش کی لمحہ بہ لمحہ خبریں

اسلام و پاکستان دشمن مفتی نعیم

Mufti Naeem

مقبوضہ کشمیر و فلسطین

ایندھن کی قلت، غزہ کا سب سے بڑا اسپتال بند ہونے کا خدشہ

ایندھن کی قلت، غزہ کا سب سے بڑا اسپتال بند ہونے کا خدشہ

مقبوضہ بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک)فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں ایک بڑے اسپتال ’الشفاء میڈیکل کپملیکس‘ نے ایندھن کی عدم دستیابی اور ادویات کی قلت کے ب...

مقالہ جات

طاغوتی قوتوں کے خلاف جہاد، عاشورا کا سرمدی پیغام

طاغوتی قوتوں کے خلاف جہاد، عاشورا کا سرمدی پیغام

اگرچہ واقعہ عاشورا 61 ہجری میں پیش آیا لیکن چونکہ اس کا مقصد ایسی حکومت کے خلاف جہاد تھا جس کی بنیاد دھوکے، جھوٹ اور لالچ کی سیاست پر استوار تھی اور و...

Follow

Facebook

ڈیلی موشن

سوشل میڈیا لنکس

ہم سے رابطہ

ایمیل: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

ویبسائٹ http://www.shiitenews.org