طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانا صرف پاکستان کی ذمہ داری نہیں، دفتر خارجہ

کیٹیگری پاکستان
Thursday, 05 July 2018


شیعیت نیوز:ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرمحمد فیصل کا کہنا ہے کہ افغانستان کے سیاسی حل کے حامی ہیں لیکن طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانا صرف پاکستان کی ہی ذمہ داری نہیں ہے۔

اسلام آباد میں اپنی ہفتہ واربریفنگ میں ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ پاکستان بار بار کہہ چکا ہے افغانستان کے سیاسی حل کے حامی ہیں کیوں کہ ہم یقین رکھتے ہیں کہ افغان مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں، پاکستان طالبان کےساتھ مذاکرات کی حمایت کرتا ہے لیکن طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانا صرف پاکستان کی ذمہ داری نہیں، ہم افغان صدر اشرف غنی کے اقدامات کی بھی حمایت کرتے ہیں اور امید ہے کہ طالبان امن کے قیام کے لیے موقع کا فائدہ اُٹھائیں گے۔

ترجمان دفترخارجہ مقبوضہ وادی میں بھارتی بربریت سے اس ہفتے مزید 7 کشمیری شہید ہوئے، بھارت انسانی حقوق اور عالمی قوانین کی پاسداری کرے، اور عالمی برادری کو بھی چاہئے کہ وہ مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا نوٹس لے۔ ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی برطانیہ میں سیاسی پناہ کے متعلق معلومات کا علم نہیں ہے۔

پڑھا گیا 181 دفعہ Last modified on Thursday, 05 July 2018

Leave a comment

شیعہ نسل کشی رپورٹ

Shia Genocide 2016

حلب میں داعش کو شکست

حلب شام میں داعش کو شکست فاش کی لمحہ بہ لمحہ خبریں

اسلام و پاکستان دشمن مفتی نعیم

Mufti Naeem

مقبوضہ کشمیر و فلسطین

ایندھن کی قلت، غزہ کا سب سے بڑا اسپتال بند ہونے کا خدشہ

ایندھن کی قلت، غزہ کا سب سے بڑا اسپتال بند ہونے کا خدشہ

مقبوضہ بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک)فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں ایک بڑے اسپتال ’الشفاء میڈیکل کپملیکس‘ نے ایندھن کی عدم دستیابی اور ادویات کی قلت کے ب...

مقالہ جات

طاغوتی قوتوں کے خلاف جہاد، عاشورا کا سرمدی پیغام

طاغوتی قوتوں کے خلاف جہاد، عاشورا کا سرمدی پیغام

اگرچہ واقعہ عاشورا 61 ہجری میں پیش آیا لیکن چونکہ اس کا مقصد ایسی حکومت کے خلاف جہاد تھا جس کی بنیاد دھوکے، جھوٹ اور لالچ کی سیاست پر استوار تھی اور و...

Follow

Facebook

ڈیلی موشن

سوشل میڈیا لنکس

ہم سے رابطہ

ایمیل: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

ویبسائٹ http://www.shiitenews.org