شیعہ سنی اختلافات صیہونی ایجنڈہ ہے، آیت اللہ امامی کاشانی

کیٹیگری ایران
Friday, 06 July 2018


شیعت نیوز مانیٹرنگ ڈیسک ؛تہران کے خطیب جمعہ آیت اللہ امامی کاشانی نے اس ہفتے کی نماز جمعہ کے خطبوں میں یہ بات زور دے کر کہی کہ صیہونی ذرائع ابلاغ مسلمانوں کے درمیان اختلافات کو بڑھا چڑھا کر پیش کرتے ہیں تاکہ دنیا پر یہ ظاہر کریں کہ اسلام کی حقیقت ہی یہ ہے۔
تہران کے خطیب جمعہ نے کہا کہ برطانوی شیعیت کے ٹیلی ویژن چینل شیعہ سنی اختلافات کا سبب بن رہے ہیں اور صیہونی بھی یہی چاہتے ہیں۔
آیت اللہ امامی کاشانی نے کہا کہ غیبت امام زمانہ علیہ السلام کے دور میں جامع الشرائط ولی فقیہ کی ولایت ہی اسلامی وحدت کا معیار ہے۔
تہران کے خطیب نے کہا کہ ایران کی اقتصادی مشکلات میں دشمن بھی اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
آیت اللہ امامی کاشانی نے چھٹے امام حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کے یوم شہادت کی تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام نے اپنے دور میں مسلمانوں کے درمیان اتحاد کو فروغ دیا اور آج امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف بھی ہم سے یہی چاہتے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کا یوم شہادت آئندہ پیر کو منایا جائے گا، اس موقع پر ایران میں عام تعطیل بھی ہوتی ہے۔

پڑھا گیا 162 دفعہ

Leave a comment

شیعہ نسل کشی رپورٹ

Shia Genocide 2016

حلب میں داعش کو شکست

حلب شام میں داعش کو شکست فاش کی لمحہ بہ لمحہ خبریں

اسلام و پاکستان دشمن مفتی نعیم

Mufti Naeem

مقبوضہ کشمیر و فلسطین

ایندھن کی قلت، غزہ کا سب سے بڑا اسپتال بند ہونے کا خدشہ

ایندھن کی قلت، غزہ کا سب سے بڑا اسپتال بند ہونے کا خدشہ

مقبوضہ بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک)فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں ایک بڑے اسپتال ’الشفاء میڈیکل کپملیکس‘ نے ایندھن کی عدم دستیابی اور ادویات کی قلت کے ب...

مقالہ جات

طاغوتی قوتوں کے خلاف جہاد، عاشورا کا سرمدی پیغام

طاغوتی قوتوں کے خلاف جہاد، عاشورا کا سرمدی پیغام

اگرچہ واقعہ عاشورا 61 ہجری میں پیش آیا لیکن چونکہ اس کا مقصد ایسی حکومت کے خلاف جہاد تھا جس کی بنیاد دھوکے، جھوٹ اور لالچ کی سیاست پر استوار تھی اور و...

Follow

Facebook

ڈیلی موشن

سوشل میڈیا لنکس

ہم سے رابطہ

ایمیل: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

ویبسائٹ http://www.shiitenews.org