تازہ ترین

سعودی عرب اور امارات یمن میں جنگی جرائم کے مرتکب ہیں: ایمنسٹی انٹرنیشنل

کیٹیگری سعودی عرب
Friday, 06 July 2018


ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک)انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ’ایمنسٹی انٹرنیشنل‘ نے بدھ کے روز جاری ایک رپورٹ میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات پر یمن کی جنگ میں جنگی جرائم کے ارتکاب کا الزام عاید کیا ہے۔ ایمنسٹی کی طرف سے جاری کردہ ریک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دونوں خلیجی عرب ممالک یمن کی جنگ میں بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں میں ملوث ہیں۔ انہیں فرانس کی طرف سے اسلحہ کی فروخت ناقابل قبول ہے۔

یہ رپورٹ فرانس کی جانب سے متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کو سنہ2017ء کے دوران اسلحہ کی فروخت کی تفصیلات سامنے آنے کےبعد سامنے آئی ہے۔ رپورٹ میں یمن کی جنگ میں ملوث عرب ملکوں کو اسلحہ کی فروخت پر فرانس پر بھی شدید تنقید کی گئی ہے اور کہا ہے کہ جنگی جرائم میں ملوث ممالک کو اسلحہ کی فروخت جرائم میں معاونت کے مترادف ہے۔

خیال رہے کہ فرانسیسی خاتون وزیر دفاع فلورنس پارلی نے پارلیمنٹ میں ایک رپورٹ پیش کی تھی جس میں بتایا گیا ہے کہ 2017ء کے دوران پیرس نے مشرق وسطیٰ کے ممالک کو 60 فی صد اسلحہ فروخت کیا۔ ان میں سعودی عرب اور امارا ت سب سے بڑے خریدار ہیں۔ مجموعی طورپر مشرق وسطیٰ کے ممالک کو 8 ارب ڈالر کا جنگی سازو سامان فروخت کیا گیا۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کا یمن کی جنگ میں کردار مشکوک ہے اور یہ ممالک انسانی حقوق کی پامالیوں میں ملوث پائے گئے ہیں۔

پڑھا گیا 71 دفعہ

Leave a comment

شیعہ نسل کشی رپورٹ

Shia Genocide 2016

حلب میں داعش کو شکست

حلب شام میں داعش کو شکست فاش کی لمحہ بہ لمحہ خبریں

اسلام و پاکستان دشمن مفتی نعیم

Mufti Naeem

مقبوضہ کشمیر و فلسطین

ایندھن کی قلت، غزہ کا سب سے بڑا اسپتال بند ہونے کا خدشہ

ایندھن کی قلت، غزہ کا سب سے بڑا اسپتال بند ہونے کا خدشہ

مقبوضہ بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک)فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں ایک بڑے اسپتال ’الشفاء میڈیکل کپملیکس‘ نے ایندھن کی عدم دستیابی اور ادویات کی قلت کے ب...

مقالہ جات

طاغوتی قوتوں کے خلاف جہاد، عاشورا کا سرمدی پیغام

طاغوتی قوتوں کے خلاف جہاد، عاشورا کا سرمدی پیغام

اگرچہ واقعہ عاشورا 61 ہجری میں پیش آیا لیکن چونکہ اس کا مقصد ایسی حکومت کے خلاف جہاد تھا جس کی بنیاد دھوکے، جھوٹ اور لالچ کی سیاست پر استوار تھی اور و...

Follow

Facebook

ڈیلی موشن

سوشل میڈیا لنکس

ہم سے رابطہ

ایمیل: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

ویبسائٹ http://www.shiitenews.org