تازہ ترین

یمن پر سعودی حملہ: سوئزرلینڈ میں امام کعبہ کو عوام نے گھیر لیا، شدید احتجاج و تنقید

کیٹیگری دنیا
Saturday, 07 July 2018


شیعیت نیوز: سوٹزرلینڈ کے دورے پر گئے ہوئے مسجد الحرام کے امام عبدالرحمن السدیس کے ساتھ ایک مسجد میں خطاب کے دوران ایک غیرمتوقع واقعہ پیش آ گیا۔

ذرایع ابلاغ کے مطابق مسجد میں خطاب کے دوران ایک شخص نے امام کعبہ سے کچھ انتہائی ناگوار قسم کے سوالات پوچھ لئے، جس کی ویڈیو اب دنیا بھر میں گردش کر رہی ہے اس شخص نے امام کعبہ کے سیاسی نظریات پر تنقید کرتے ہوئے پہلا سوال کیا کہ ”آپ ہمیں امن کے بارے میں لیکچر کیسے دے سکتے ہیں جبکہ آپ اپنے ہمسایہ ممالک یمن اور قطر کا بائیکاٹ کرکے انہیں بھوکے مارنے پر تلے ہوئے ہیں؟“

امام کعبہ عبدالرحمن السدیس اس اجتماع میں سلامتی سکیورٹی کے موضوع پر بات کررہے تھے لیکن ویڈیو میں صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ اس شخص کو جواب دئیے بغیر ہی وہ رخصت ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔

رپورٹ کے مطابق ان سے سوال کرنے والے شخص کا تعلق الجیریا سے ہے۔ اس نے الجیریا، مصر اور ترکی میں ہونے والی بغاوت کے لئے سعودی امام کی حمایت پر بھی سوالات اٹھائے۔ سوشل میڈیا صارفین کی ایک بڑی تعداد نے سوالات اٹھانے والے شخص کے لئے حمایت کا اظہار کیا ہے اور خصوصاً امام عبدالرحمن السدیس کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور سعودی مملکت کے حکمران السعود خاندان کی حمایت اور تعریف پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال ستمبر میں عبدالرحمن السدیس کی جانب سے ایک بیان سامنے آیا تھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، امریکہ اور سعودی عرب مل کر دنیا کو امن اور خوشحالی کی جانب لے جارہے ہیں۔ انہوں نے یہ بیان امریکہ کے دورے کے دوران نیویارک میں دیا تھا جس پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

پڑھا گیا 711 دفعہ Last modified on Saturday, 07 July 2018

Leave a comment

شیعہ نسل کشی رپورٹ

Shia Genocide 2016

حلب میں داعش کو شکست

حلب شام میں داعش کو شکست فاش کی لمحہ بہ لمحہ خبریں

اسلام و پاکستان دشمن مفتی نعیم

Mufti Naeem

مقبوضہ کشمیر و فلسطین

مقالہ جات

داعش اینٹی پاکستان، اینٹی وفاق ، اینٹی آرمی،اینٹی شیعہ

داعش اینٹی پاکستان، اینٹی وفاق ، اینٹی آرمی،اینٹی شیعہ

حالیہ انتخابی مہم کے دوران ہونے والے دہشتگردانہ حملوں نے اس بات کو مزید تقویت دی ہے کہ دہشتگردی کا خطرہ ابھی پوری طرح ٹلا نہیں ہے ۔ایک اندازے کے مطابق...

Follow

Facebook

ڈیلی موشن

سوشل میڈیا لنکس

ہم سے رابطہ

ایمیل: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

ویبسائٹ http://www.shiitenews.org