تازہ ترین

مغربی ساحل کو جارحین کے قبرستان میں تبدیل کر دیں گے، یمنی وزیر دفاع

کیٹیگری یمن
Saturday, 07 July 2018


یمن کے وزیر دفاع میجر جنرل محمد ناصر العاطفی نے کہا ہے کہ جارح دشمنوں کو عنقریب حیرت انگیز واقعات کا مشاہدہ کرنا پڑے گا۔
انھوں نے یمنی عوام کے مقابلے میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور دیگر سعودی اتحادیوں کے تکبر و گھمنڈ پر خبردار کرتے ہوئے کہا کہ دشمن، یمنی عوام کی استقامت کو زیر نہیں کر سکتا۔
ناصر العاطفی نے کہا کہ یمن کی آزادی و استقامت کا عمل بدستور جاری رہے گا۔
دوسری جانب یمنی فوج کے ایک کمانڈر بریگیڈیر عابد بن محمد الثوار نے یمن کے تیل سے مالامال علاقے البریقہ میں متحدہ عرب امارات کے جارح فوجیوں کےخلاف یمنی فوج کی کارروائیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ دشمنوں کو جان لینا چاہئے کہ ان کا ہر مرکز و ٹھکانہ ہمارے حملے کی زد میں ہے اور جارحیت کا سلسلہ تیز کئے جانے پر ہماری جوابی کارروائیوں کا عمل نہایت وسیع ہو جائے گا۔
البریقہ میں یمنی فوج کی جانب سے انجام پانے والی کارروائی اپنی نوعیت کی مثالی کارروائی ہے جس میں فضائیہ اور یمنی فوج کے ڈرون طیاروں کا بھی استعمال کیا گیا اور متحدہ عرب امارات کی جارح فوج کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا اور نتیجے میں جارح دشمن کو نہایت جانی و مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔
یمنی فوج کے کمانڈر بریگیڈیر عابد بن محمد الثوار نے کہا کہ دشمن ملکوں کے تمام سیاسی، اقتصادی، فوجی اور توانائی کے مراکز ہمارے جائز و برحق قانونی اہداف میں تبدیل ہو چکے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ریاض، طائف، خمیس، مشیط اور اسی طرح سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے بہت سے شہر ہمارے میزائلوں کا ہدف بن چکے ہیں ۔
واضح رہے کہ یمن کے خلاف جارح سعودی اتحاد نے الحدیدہ بندرگاہ پر قبضہ کرنے کے لئے تیرہ جون سے وحشیانہ حملوں کا آغاز کیا ہے جبکہ یہ بندرگاہ یمنی عوام تک انسان دوستانہ امداد پہنچانے کے لئے واحد اصلی راہ ہے۔
یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے حالیہ دنوں کے دوران دفاعی اور جوابی کارروائیاں کرتے ہوئے الحدیدہ میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سمیت دشمنوں کے سیکڑوں فوجیوں کو ہلاک کیا ہے۔

 

پڑھا گیا 351 دفعہ

Leave a comment

شیعہ نسل کشی رپورٹ

Shia Genocide 2016

حلب میں داعش کو شکست

حلب شام میں داعش کو شکست فاش کی لمحہ بہ لمحہ خبریں

اسلام و پاکستان دشمن مفتی نعیم

Mufti Naeem

مقبوضہ کشمیر و فلسطین

مقالہ جات

داعش اینٹی پاکستان، اینٹی وفاق ، اینٹی آرمی،اینٹی شیعہ

داعش اینٹی پاکستان، اینٹی وفاق ، اینٹی آرمی،اینٹی شیعہ

حالیہ انتخابی مہم کے دوران ہونے والے دہشتگردانہ حملوں نے اس بات کو مزید تقویت دی ہے کہ دہشتگردی کا خطرہ ابھی پوری طرح ٹلا نہیں ہے ۔ایک اندازے کے مطابق...

Follow

Facebook

ڈیلی موشن

سوشل میڈیا لنکس

ہم سے رابطہ

ایمیل: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

ویبسائٹ http://www.shiitenews.org