تازہ ترین

بحرین میں آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے

کیٹیگری مشرق وسطی
Monday, 09 July 2018


بحرینی عوام نے کل رات ملک کے مختلف علاقوں میں احتجاجی مظاہرے کئے اور آل خلیفہ حکومت کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے اپنے ملک کے مذہبی رہنما آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔

مظاہرین نے اسی طرح حکومت اور آل خلیفہ کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی جسمانی حالت بگڑنے کی ذمہ داری حکومت پر عائد کی۔

نظربندی کے دوران آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی حالت غیر ہو جانے کے بعد بحرین کے شاہ حمد بن عیسی آل خلیفه نے ڈاکٹروں کے کہنے پر علاج و معالجے کے لئے انھیں بیرون ملک منتقل کئے جانے کی اجازت دے دی۔

آل خلیفہ کی حکومت نے آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی شہریت منسوخ کر کے انہیں جون 2016 میں گھر میں نظر بند کردیا اور وہ اس وقت سے لے کر اب تک گھر میں سخت سکیورٹی حصار میں نظر بند ہیں ۔

واضح رہے کہ بحرینی عوام فروری دو ہزار گیارہ سے بحرین کی ڈکٹیٹر شاہی حکومت کے خلاف احتجاج اور اپنے ملک میں جمہوری حکومت کے قیام کا مطالبہ کر رہے ہیں جبکہ آل خلیفہ حکومت، بحرینی عوام کے خلاف مسلسل طاقت کا استعمال کر رہی ہے۔

پڑھا گیا 164 دفعہ

Leave a comment

شیعہ نسل کشی رپورٹ

Shia Genocide 2016

حلب میں داعش کو شکست

حلب شام میں داعش کو شکست فاش کی لمحہ بہ لمحہ خبریں

اسلام و پاکستان دشمن مفتی نعیم

Mufti Naeem

مقبوضہ کشمیر و فلسطین

ایندھن کی قلت، غزہ کا سب سے بڑا اسپتال بند ہونے کا خدشہ

ایندھن کی قلت، غزہ کا سب سے بڑا اسپتال بند ہونے کا خدشہ

مقبوضہ بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک)فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں ایک بڑے اسپتال ’الشفاء میڈیکل کپملیکس‘ نے ایندھن کی عدم دستیابی اور ادویات کی قلت کے ب...

مقالہ جات

طاغوتی قوتوں کے خلاف جہاد، عاشورا کا سرمدی پیغام

طاغوتی قوتوں کے خلاف جہاد، عاشورا کا سرمدی پیغام

اگرچہ واقعہ عاشورا 61 ہجری میں پیش آیا لیکن چونکہ اس کا مقصد ایسی حکومت کے خلاف جہاد تھا جس کی بنیاد دھوکے، جھوٹ اور لالچ کی سیاست پر استوار تھی اور و...

Follow

Facebook

ڈیلی موشن

سوشل میڈیا لنکس

ہم سے رابطہ

ایمیل: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

ویبسائٹ http://www.shiitenews.org