تازہ ترین

آیت اللہ شیخ عیسی قاسم علاج کے لئے بیرون ملک روانہ

کیٹیگری مشرق وسطی
Monday, 09 July 2018


بحرین کی ظالم شاہی حکومت نے عوامی دباؤ کے سامنے گھٹنےٹیک دئے اور سرانجام اس نے بزرگ عالم دین آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کو علاج کے لئے ملک سے باہر جانے کی اجازت دے دی ہے اور اطلاعات ہیں کہ وہ الدراز شہر میں اپنے گھر سے لندن جانے کے لئے کے لئے منامہ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پہنچ چکے ہیں۔

منامہ سے موصولہ خبروں میں کہا گیا ہے کہ آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کو الدراز سے ایمبولینس کے ذریعے بحرین کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر لے جایا گیا ہے جہاں سے وہ علاج کے لئے لندن لے جائے جائیں گے۔

بحرین کی ظالم شاہی حکومت نے جون دوہزار سولہ میں آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی شہریت منسوخ کرکے انہیں ان کے گھر میں نظر بند کردیا تھا اور ان پر جھوٹے مقدمات بھی عائد کردئے تھے۔

عربی اخبار رای الیوم نے بحرین میں ڈاکٹروں کے حوالے سے لکھا ہے کہ آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کینسر کے مرض میں مبتلا ہیں اور چونکہ ان کا علاج بحرین میں نہیں ہوسکتا اس لئے انہیں فوری طور پر بیرون لے جانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

ان کی جسمانی حالت تشویشناک حدتک بگڑ جانے اور ان کی نظربندی کے خلاف ملک میں روز افزوں وسیع احتجاجی مظاہروں کے بعد شاہ بحرین نے مجبورا آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کو علاج کے لئے ملک سے باہر جانے کی اجازت دے دی۔

بحرینی عوام نے اتوار اور پیر کی درمیانی رات بھی ملک کے مختلف علاقوں میں احتجاجی مظاہرے کئے اور آل خلیفہ حکومت کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے اپنے مذہبی رہنما آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔

مظاہرین اپنے ہاتھوں میں شیخ عیسی قاسم کی تصاویر اٹھائے ہوئے آل خلیفہ حکومت کے ظالمانہ اقدامات کی مذمت میں نعرے لگارہے تھے۔ مظاہرین نے خبردار کیا کہ آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی جسمانی حالت بگڑنے کی ذمہ داری شاہ بحرین پر عائد ہوتی ہے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے علاج کے تعلق سے شاہ بحرین کے بیانات جھوٹے ہیں - مظاہرین کا کہنا تھاکہ بحرین کا بادشاہ غدار اور جھوٹا ہے۔

آل خلیفہ حکومت نے آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کو نہ صرف دوہزار سولہ سے ان کے گھر میں نظر بند کررکھا تھا بلکہ پورے الدراز علاقے کو اپنے محاصرے میں لے رکھا ہے اور حتی اس شہر میں نماز جمعہ کی ادائگی پر بھی پاپندی عائد کررکھی ہے۔

واضح رہے کہ بحرینی عوام فروری دو ہزار گیارہ سے بحرین کی ڈکٹیٹر شاہی حکومت کے خلاف احتجاج اور اپنے ملک میں جمہوری حکومت کے قیام کا مطالبہ کر رہے ہیں جبکہ آل خلیفہ حکومت، بحرینی عوام کے خلاف مسلسل طاقت کا استعمال کر رہی ہے۔

پڑھا گیا 263 دفعہ

Leave a comment

شیعہ نسل کشی رپورٹ

Shia Genocide 2016

حلب میں داعش کو شکست

حلب شام میں داعش کو شکست فاش کی لمحہ بہ لمحہ خبریں

اسلام و پاکستان دشمن مفتی نعیم

Mufti Naeem

مقبوضہ کشمیر و فلسطین

ایندھن کی قلت، غزہ کا سب سے بڑا اسپتال بند ہونے کا خدشہ

ایندھن کی قلت، غزہ کا سب سے بڑا اسپتال بند ہونے کا خدشہ

مقبوضہ بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک)فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں ایک بڑے اسپتال ’الشفاء میڈیکل کپملیکس‘ نے ایندھن کی عدم دستیابی اور ادویات کی قلت کے ب...

مقالہ جات

طاغوتی قوتوں کے خلاف جہاد، عاشورا کا سرمدی پیغام

طاغوتی قوتوں کے خلاف جہاد، عاشورا کا سرمدی پیغام

اگرچہ واقعہ عاشورا 61 ہجری میں پیش آیا لیکن چونکہ اس کا مقصد ایسی حکومت کے خلاف جہاد تھا جس کی بنیاد دھوکے، جھوٹ اور لالچ کی سیاست پر استوار تھی اور و...

Follow

Facebook

ڈیلی موشن

سوشل میڈیا لنکس

ہم سے رابطہ

ایمیل: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

ویبسائٹ http://www.shiitenews.org