مسلم لیگ ن کی گلگت بلتستان حکومت ایم ڈبلیوایم کے خلاف انتقامی کاروائیوں سے باز رہے علامہ صادق جعفری 

کیٹیگری پاکستان
Monday, 09 July 2018


شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے سیکریٹری جنرل علامہ صادق جعفری نے گلگت بلتستان کے مجاہد اور عوام دوست لیڈر اور ایم ڈبلیوایم کے صوبائی سیکریٹری جنرل آغا علی رضوی کو شیڈول فورمیں ڈالنے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے، وحدت ہاؤس کراچی سے جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ آغا علی رضوی گلگت بلتستان میں عوامی حقوق کی توانہ آواز ہیں، انہوں نے ہمیشہ جی بی کے محروم عوام کا مقدمہ سڑکوں پر لڑا ہے،گلگت بلتستان میں گندم سبسڈی تحریک اور اینٹی ٹیکس تحریک کے سرخیل کو عوامی مسائل کے حل کیلئے آواز بلند کرنے کی پاداش میں انتقامی سیاست کا نشانہ بنایاجارہا ہے جوکہ غیر جمہوری اور غیر اخلاقی اقدام ہے۔ انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن کی گلگت بلتستان حکومت ایم ڈبلیوایم کے خلاف انتقامی کاروائیوں سے باز رہے بصورت دیگر گلگت بلتستان سے لیکر کراچی تک شدید احتجاج کیا جائے گا، انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ آغا علی رضوی اور گلگت بلتستان میں عوامی حقوق کیلئے سرگرداں رہنماؤں کو فوری طور پر شیڈول فور سے خارج کیا جائے۔

پڑھا گیا 65 دفعہ

Leave a comment

شیعہ نسل کشی رپورٹ

Shia Genocide 2016

حلب میں داعش کو شکست

حلب شام میں داعش کو شکست فاش کی لمحہ بہ لمحہ خبریں

اسلام و پاکستان دشمن مفتی نعیم

Mufti Naeem

مقبوضہ کشمیر و فلسطین

ایندھن کی قلت، غزہ کا سب سے بڑا اسپتال بند ہونے کا خدشہ

ایندھن کی قلت، غزہ کا سب سے بڑا اسپتال بند ہونے کا خدشہ

مقبوضہ بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک)فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں ایک بڑے اسپتال ’الشفاء میڈیکل کپملیکس‘ نے ایندھن کی عدم دستیابی اور ادویات کی قلت کے ب...

مقالہ جات

طاغوتی قوتوں کے خلاف جہاد، عاشورا کا سرمدی پیغام

طاغوتی قوتوں کے خلاف جہاد، عاشورا کا سرمدی پیغام

اگرچہ واقعہ عاشورا 61 ہجری میں پیش آیا لیکن چونکہ اس کا مقصد ایسی حکومت کے خلاف جہاد تھا جس کی بنیاد دھوکے، جھوٹ اور لالچ کی سیاست پر استوار تھی اور و...

Follow

Facebook

ڈیلی موشن

سوشل میڈیا لنکس

ہم سے رابطہ

ایمیل: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

ویبسائٹ http://www.shiitenews.org