تازہ ترین

سعودی فوجی وفد کا اسرائیل کا آئرن ڈوم سسٹم خریدنے کے لئے تل ابیب کا دورہ

کیٹیگری سعودی عرب
Tuesday, 10 July 2018


ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب کے ایک وفد نے اسرائیل کا آئرن ڈوم سسٹم خریدنے کے لئے تل ابیب کا دورہ کیا ہےیمن کی جنگ میں سعودی عرب کے ہاتھوں اسرائیل کے ممنوعہ ہتھیاروں اور میزائلوں کو استعمال کئے جانے کا راز فاش ہوجانے کے بعد مقبوضہ فلسطین میں مقیم ایک صحافی نے انکشاف کیا ہے کہ سعودی عرب کے ایک وفد نے اسرائیل کا اینٹی میزائل سسٹم آئرن ڈوم خریدنے کے لئے تل ابیب کا دورہ کیاہے –

الخلیج الجدید نامی انٹرنیٹ ویب سائٹ نے لکھا ہے کہ سعودی عرب کے سابق اینٹلیجنس افسر انورعشقی کی قیادت میں ایک سعودی وفد نے اسرائیل کا دورہ کیا ہے -ایک سوئیس اخبار نے بھی انکشاف کیا ہے کہ سعودی عرب کے ایک وفد نے اسرائیل کے اینٹی میزائل سسٹم آئرن ڈوم کی خریداری کے لئے تل ابیب کا دورہ کیا ہے – سعودی وفد نے اپنے دورہ تل ابیب میں اسرائیلی حکام سے کہا ہے کہ وہ آئرن ڈوم اور اس سے متعلق آلات کسی تیسرے ملک کے ذریعے ریاض کو منتقل کریں – ڈیفنس ورلڈ نیوز ویب سائٹ نے بھی اس سے پہلے لکھا تھا کہ سعودی عرب نے یمنی فوج کے میزائلی حملے سے بچنے کے لئے اپنے فوجی ماہرین کے ذریعے ابوظہبی میں اسرائیل کے دفاعی میزائلی سسٹم کا تجربہ کرایا ہے- اس درمیان قطر کی خلیج آن لائن ویب سائٹ نے جمعے کو امریکی کانگریس کے بعض ذرائع کے حوالے سے خبردی تھی کہ سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں نے جنگ یمن اور خاص طور پر الحدیدہ پرہوائی حملے کے دوران اسرائیلی ہتھیاروں کا استعمال کیا ہے –

پڑھا گیا 153 دفعہ

Leave a comment

شیعہ نسل کشی رپورٹ

Shia Genocide 2016

حلب میں داعش کو شکست

حلب شام میں داعش کو شکست فاش کی لمحہ بہ لمحہ خبریں

اسلام و پاکستان دشمن مفتی نعیم

Mufti Naeem

مقبوضہ کشمیر و فلسطین

مقالہ جات

داعش اینٹی پاکستان، اینٹی وفاق ، اینٹی آرمی،اینٹی شیعہ

داعش اینٹی پاکستان، اینٹی وفاق ، اینٹی آرمی،اینٹی شیعہ

حالیہ انتخابی مہم کے دوران ہونے والے دہشتگردانہ حملوں نے اس بات کو مزید تقویت دی ہے کہ دہشتگردی کا خطرہ ابھی پوری طرح ٹلا نہیں ہے ۔ایک اندازے کے مطابق...

Follow

Facebook

ڈیلی موشن

سوشل میڈیا لنکس

ہم سے رابطہ

ایمیل: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

ویبسائٹ http://www.shiitenews.org