تازہ ترین

غزہ پر پابندیوں میں اضافہ انسانیت کے خلاف سنگین جرم ہے:حماس

کیٹیگری مقبوضہ فلسطین
Tuesday, 10 July 2018


مقبوضہ بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” نے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کی منظوری کے بعد غزہ کی پٹی پر نئی اقتصادی پابندیوں کے اعلان کی شدید مذمت کی ہے۔ حماس نے واضح کیا ہے کہ غزہ کی پٹی کو سامان اور بنیادی ضرورت کی اشیاء کی ترسیل پر نئی پابندیاں انسانیت کے خلاف سنگین جرم ہیں اور فلسطین قوم کےخلاف صہیونی دشمن کے سیاہ کارناموں میں ایک نیا اضافہ ہے۔

حماس کے ترجمان فوزی برھوم نے ایک بیان میں کہا کہ غزہ کے عوام کو اجتماعی سزا دینے کی صہیونی پالیسی پر عالمی برادری اور علاقائی ممالک کی مجرمانہ خاموشی تشویشناک ہے۔ اسرائیل نے 12 سال سے غزہ کے عوام کا دانہ پانی بند کر رکھا ہے اور ان پابندیوں میں مزید اضافہ کردیاگیا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ صہیونی ریاست کی طرف سے غزہ کے عوام کو مزید مشکلات سے دوچار کرنا بین الاقوامی قوانین انسانی حقوق کی سنگین پامالی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت غزہ کے عوام کو طویل ناکہ بندی کے بعد فوری ریلیف کی ضرورت ہےمگر قابض صہیونی ریاست نے دو ملین فلسطینیوں کی زندگی اجیرن بنا رکھی ہے۔فوزی برھوم نے خبردار کیا کہ غزہ کی پٹی کے عوام پر پابندیوں میں مزید اضافے کے سنگین نتائج کا ذمہ دار اسرائیل ہوگا۔

خیال رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو اور وزیر دفاع آوی گیڈور لائبرمین نے غزہ کی مشرقی سرحد سے گیسی غبارے اور آتش گیر کاغذی جہازوں کی روک تھام کی آڑ میں غزہ پر مزید دبائو ڈالنے کی پالیسی کا اعلان کیا اور اس پالیسی کو موثربنانے کے لیے غزہ پر اقتصادی پابندیوں میں مزید سختی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پڑھا گیا 80 دفعہ

Leave a comment

شیعہ نسل کشی رپورٹ

Shia Genocide 2016

حلب میں داعش کو شکست

حلب شام میں داعش کو شکست فاش کی لمحہ بہ لمحہ خبریں

اسلام و پاکستان دشمن مفتی نعیم

Mufti Naeem

مقبوضہ کشمیر و فلسطین

مقالہ جات

داعش اینٹی پاکستان، اینٹی وفاق ، اینٹی آرمی،اینٹی شیعہ

داعش اینٹی پاکستان، اینٹی وفاق ، اینٹی آرمی،اینٹی شیعہ

حالیہ انتخابی مہم کے دوران ہونے والے دہشتگردانہ حملوں نے اس بات کو مزید تقویت دی ہے کہ دہشتگردی کا خطرہ ابھی پوری طرح ٹلا نہیں ہے ۔ایک اندازے کے مطابق...

Follow

Facebook

ڈیلی موشن

سوشل میڈیا لنکس

ہم سے رابطہ

ایمیل: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

ویبسائٹ http://www.shiitenews.org