تازہ ترین

آیت اللہ علی خامنہ ای نے اقتصادی جنگ کے آپریشن روم کی تشکیل کا حکم جاری کردیا

کیٹیگری ایران
Wednesday, 11 July 2018


شیعیت نیوز: آیت اللہ علی خامنہ ای نے اقتصادی جنگ کے آپریشن روم کی تشکیل کا حکم جاری کردیا۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق جوہری معاہدے سے امریکا کی علیحدگی کے بعد ایران کو پابندیوںکی صورت میں بڑی مشکل کا سامنا ہے اور مستقبل میں یورپی ممالک نے امریکا کے کیمپ میں کھڑے ہونے کا فیصلہ کرلیا تو صورت حال مزید سنگین ہوسکتی ہے۔آپریشن روم نے ابترمعاشی صورت حال کا مقابلہ کرنے کے لیے تدابیر کا ایک پیکیج وضع کرلیا ہے، ان میں اہم ترین قدم درآمدکی جانے والی1339مصنوعات کو اپنی اراضی میں داخل ہونے سے روکنا ہے۔میڈیا رپورٹس میں ایک فرانسیسی سفارت کار کے حوالے سے بتایاگیا ہے کہ جوہری معاہدے سے متعلق ان کا ملک پہلے فرانس کے تجارتی مفاد کو سامنے رکھے گا۔ فرانسیسی کمپنیوں کا یکے بعد دیگرے تہران سے انخلا دیکھنے میں آرہاہے۔ ان کمپنیوں میں اپنے شعبوں کے بڑے ادارے مثلا پٹرولیم میں ٹوٹل کمپنی اور شپنگ سیکٹر میں تیسری بڑی کمپنی CMA CGMشامل ہے۔

پڑھا گیا 679 دفعہ

Leave a comment

شیعہ نسل کشی رپورٹ

Shia Genocide 2016

حلب میں داعش کو شکست

حلب شام میں داعش کو شکست فاش کی لمحہ بہ لمحہ خبریں

اسلام و پاکستان دشمن مفتی نعیم

Mufti Naeem

مقبوضہ کشمیر و فلسطین

پرامن واپسی مارچ پر اسرائیلی حملہ 40 فلسطینی زخمی

پرامن واپسی مارچ پر اسرائیلی حملہ 40 فلسطینی زخمی

فلسطین کی وزارت صحت کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ جمعے کے روز واپسی مارچ کے دوران صیہونی فوجیوں نے وحشیانہ فائرنگ کرکے40 فلسطینیوں کو زخمی کر دی...

Follow

Facebook

ڈیلی موشن

سوشل میڈیا لنکس

ہم سے رابطہ

ایمیل: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

ویبسائٹ http://www.shiitenews.org