تازہ ترین

بصرہ کے ہنگاموں میں امریکہ ملوث ہے عراقی اخبارات

کیٹیگری عراق
Monday, 10 September 2018


عراقی اخبارات کے مطابق ان مظاہروں میں جو گذشتہ کئی دنوں سے جاری تھے اس وقت شدت آ گئی جب ایران کے ساتھ سرحدی شہر بصرہ میں بعض افراد نے ایرانی سفارتی مرکز پر حملہ کر دیا اور آگ لگا دی۔ ان اخبارات کے مطابق ان مظاہروں میں سعودی عرب اور اسرائیل سمیت بعض دشمن ممالک کے کردار کا سراغ لگا لیا گیا ہے۔

عراقی پارلیمنٹ میں بصرہ کے نمائندے فالح الخزعلی نے کہا ہے کہ امریکی قونصلیٹ نے صوبہ بصرہ کی نابودی کیلئے پہلے سے مکمل منصوبہ بندی کر رکھی تھی۔ بصرہ کے ایم این اے نے السومریہ نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبہ بصرہ میں ہونے والے مظاہرے شروع میں جائز مطالبات کیلئے تھے اور اسی وجہ سے سب نے مظاہرین کی حمایت کا اعلان بھی کیا تھا لیکن افسوس کے ساتھ جو کچھ بعد میں پیش آیا وہ سازش کے تحت کیا گیا ہے جس میں ایک گروپ نے حکومتی اداروں ، ایک خاص پارٹی کے دفاتر اور ایران کے سفارتی قونصلیٹ پر حملہ کر دیا۔ یہاں سے پتہ چلتا ہے کہ بصرہ کی نابودی کیلئے پہلے سے منصوبہ بندی کی جا چکی تھی۔

بصرہ کے نمائندے نے ان تمام منفی سرگرمیوں کا ذمہ دار امریکہ کو ٹھرایا اور کہا کہ عراقی حکومت اور وزیراعظم کی بصرہ کے مسائل کو کنٹرول کرنے میں غفلت سب پر واضح ہے۔ جو گروپ اس قسم کے تخریبی کام انجام دے رہا ہے اس میں سازشی عناصر شامل ہیں۔

دوسری جانب عراق کی مسلح فورسز الحشد الشعبی کے نائب کمانڈر جمال آل ابراہیم المعروف ابومہدی مہندس نے کہا ہے کہ ہمارے پاس ایسے شواہد موجود ہیں کہ جن کی بنا پر یہ کہا جا سکتا ہے کہ جو کچھ بصرہ میں ہوا ہے اس کے پیچھے امریکی سفارت خانہ اور بصرہ میں موجود انکی قونصلیٹ کا ہاتھ ہے اور بصرہ میں ہونے والی تخریبی کارروائیوں میں امریکی سفارتی مراکز سازش کر رہے ہیں۔

انجینئر ابومہدی نے امریکیوں کو مخاطب کر تے ہوئے کہا کہ ہم کبھی بھی داخلی جنگ کا شکار نہیں ہوں گے لیکن ان مسائل میں جس کی طرف سے غفلت کی گئی ہے اور جو ذمہ دار ہے اسکو جواب دینا چاہیئے اور ہماری اطلاعات کے مطابق بصرہ میں پیش آنے والے واقعات کی ذمہ دار امریکی قونصلیٹ ہے۔ الحشد الشعبی کے نائب کمانڈر کا کہنا تھا کہ عراق میں امریکہ کے 6000 سے 8000 تک فوجی موجود ہیں لیکن جب تک الحشد الشعبی موجود ہے اس ملک میں فوجی بغاوت ممکن نہیں ہے۔

واضح رہے بصرہ میں ہونے والے مظاہرے ملک میں بجلی اور پانی کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافے اور بے کاری کے خلاف شروع ہوئے تھے۔

پڑھا گیا 312 دفعہ

Leave a comment

شیعہ نسل کشی رپورٹ

Shia Genocide 2016

حلب میں داعش کو شکست

حلب شام میں داعش کو شکست فاش کی لمحہ بہ لمحہ خبریں

اسلام و پاکستان دشمن مفتی نعیم

Mufti Naeem

مقبوضہ کشمیر و فلسطین

صییہونی فوجیوں کی بربریت ایک اور فلسطینی نوجوان شہید

صییہونی فوجیوں کی بربریت ایک اور فلسطینی نوجوان شہید

صیہونی فوجیوں نے غرب اردن کے شہر الخلیل میں ایک ستائیس سالہ نوجوان عمر حسن العواودہ کوگولی مارکر شہید کردیا ہے۔صیہونی فوجیوں نے دعوی کیا ہے کہ اس فلسط...

مقالہ جات

سویڈن میں یمن امن مذاکرات

سویڈن میں یمن امن مذاکرات

یمن کیلئے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے مارٹین گریفتھس نے یمن جنگ کے فریقین کے مابین امن مذاکرات کیلئے اس بار سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں نئی کوش...

Follow

Facebook

ڈیلی موشن

سوشل میڈیا لنکس

ہم سے رابطہ

ایمیل: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

ویبسائٹ http://www.shiitenews.org