تازہ ترین

عالمی صلح صیہونی حکومت کی نابودی اور فلسطین کی مظلوم عوام کی حمایت سے ہی ممکن ہے ،آیت اللہ شیخ عبدالامیر قبلان

Published in لبنان
Wednesday, 24 October 2018


شیعیت نیوز: اعلٰی شیعہ اسلامی کونسل لبنان کے سربراہ نے سوئٹزرلینڈ کے نئے سفیر سے ملاقات میں کہا ہے کہ عالمی صلح صیہونی حکومت کی نابودی اور فلسطین کی مظلوم عوام کی حمایت سے ہی ممکن ہے۔بیروت میں اعلٰی شیعہ اسلامی کونسل لبنان کے سربراہ ’’آیت الله شیخ عبدالامیر قبلان‘‘ نے سوئٹزرلینڈ کے نئے سفیر مونیکا شموس جورکین کے ساتھ ملاقات میں علاقے اور اس ملک کی حالیہ صورت حال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ عالمی صلح صیہونی حکومت کی نابودی اور فلسطین کی مظلوم عوام کی حمایت سے ہی ممکن ہے ۔انہوں نے کہا کہ ادیان و تمدن کی گفتگو اس دو ممالک کے درمیان شروع ہونی چاہیئے کیوں کہ اس طرح کے مسائل انسان کے لئے مفید ہیں اور عالمی صلح کے وسعت کا سبب ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ دو قوموں کے درمیان تعاون، صلح و سلامتی، عزت و کرامت کی حفاظت، انسانی حقوق اور ظلم و ستم سے دوری کا سبب ہوتا ہے۔اعلٰی شیعہ اسلامی کونسل لبنان کے سربراہ نے کہا کہ خطے میں اس وقت صلح قائم ہو سکے گا جب فلسطین کے مظلوم عوام کی حمایت اور صیہونی غاصب حکومت سے مقابلہ کریں گے تا کہ پناہ گزین و بے گھر لوگوں کو ان کے علاقے میں واپس بھیج سکیں۔انہوں نے کہا کہ صیہونی غاصب حکومت خطے کی صلح کے لئے چلینج ہے اور خطے میں پائی جانے والی تمام بحران و مشکلات کا ذمہ دار ہے۔آیت الله قبلان نے لبنان کی موجودہ سیاسی صورت حال کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ جتنی بھی جلد ہو سکے لبنان کی حکومت تشکیل پائے تا کہ یہ ملک اقتصادی و سماجی مشکلات سے رہائی حاصل کرے اور لوگوں کی معیشتی ثبات واپس ہو سکے۔

Read 219 times

Leave a comment

شیعہ نسل کشی رپورٹ

Shia Genocide 2016

حلب میں داعش کو شکست

حلب شام میں داعش کو شکست فاش کی لمحہ بہ لمحہ خبریں

اسلام و پاکستان دشمن مفتی نعیم

Mufti Naeem

مقبوضہ کشمیر و فلسطین

مقالہ جات

ایران کیخلاف ستر70 ملکی کانفرنس ۔۔؟

ایران کیخلاف ستر70 ملکی کانفرنس ۔۔؟

شیعیت نیوز: وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق مشرقی یورپ کے ملک پولینڈ کے دارالحکومت وارسوا میں ہونے والی امریکی ،عربی،اسرائیلی کانفرنس میں یورپ کی شرکت کے بار...

Follow

Facebook

ڈیلی موشن

سوشل میڈیا لنکس

ہم سے رابطہ

ایمیل: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

ویبسائٹ http://www.shiitenews.org