تازہ ترین

نائیجیریا کے شیعہ مسلمانوں کا قتل عام وہابیوں کی ایماء پرکیا گیا

Published in دنیا
Saturday, 03 November 2018


نائیجیریا کی اسلامی تحریک کے رہنما ابراہیم سلیمان نے کہا کہ نائیجیریا کی حکومت میں وہابیوں کی بڑی تعداد موجود ہے جو اہل بیت اطہار علیھم السلام سے عداوت و دشمنی رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جب سے محمدو بوہاری نائیجیریا کے صدر بنے ہیں اس ملک کے وہابیوں کی عداوت و دشمنی میں شدت آگئی ہے۔

نائیجیریا کی اسلامی تحریک کے رہنما ابراہیم سلیمان نے اربعین کے دن عزاداروں پر کئی گئی فائرنگ کے بارے میں کہا کہ وہابی عناصر شیعہ مسلمانوں کو کچلنے کے لئے ہر موقع سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ان تمام حالات کے باوجود نائیجیریا کے شیعہ مسلمانوں نے ثابت کیا ہے کہ جتنے بھی مظالم ان پر ڈھائے جائیں اور ان کے قائد آیت اللہ شیخ زکزکی کو جتنے بھی دن قید رکھا جائے وہ اپنی مذہبی سرگرمیوں اور خاص طور پر امام حسین علیہ السلام کی عزاداری کو ترک نہیں کریں گے۔ اسلامی تحریک کے رہنما نے اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ نائیجیریا کی بیشتر آبادی مسلمانوں کی ہے کہا کہ حکومت اور وہابیوں کی خواہش کے باوجود نائیجیریا میں مسلمانوں اور عیسائیوں کے تعلقات روز بروز بہتر ہورہے ہیں اور عیسائی برادری بھی مسلمانوں کےساتھ مل کر امام حسین علیہ السلام کی عزاداری کرتی ہے۔

واضح رہے کہ اس سال اربعین کے دن نائیجیریا کے دارالحکومت ابوجا میں فوج نے عزاداروں پر فائرنگ کرکے کم سے کم انتالیس عزاداروں کو شہید اور ایک سو بیس سے زائد کو زخمی کردیا تھا۔

Read 314 times

Leave a comment

شیعہ نسل کشی رپورٹ

Shia Genocide 2016

حلب میں داعش کو شکست

حلب شام میں داعش کو شکست فاش کی لمحہ بہ لمحہ خبریں

اسلام و پاکستان دشمن مفتی نعیم

Mufti Naeem

مقبوضہ کشمیر و فلسطین

اسرائیل کا مسجد اقصیٰ پردھاوا نمازیوں پرتشدد

اسرائیل کا مسجد اقصیٰ پردھاوا نمازیوں پرتشدد

مسجد اقصیٰ کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فورسز کے اہلکار مسجد کے تمام دروازے بند کرکے نمازیوں پر ٹوٹ پڑے اور ان پر تشدد کیا۔ اس دوران خاتون اور چ...

مقالہ جات

نوٹیفیکیشن ۔۔قائد کا پاکستان۔۔تبدیلی

نوٹیفیکیشن ۔۔قائد کا پاکستان۔۔تبدیلی

شیعیت نیوز: وزارت داخلہ کی جانب سے وی وی آئی پی مہمان کی آمد کے موقع پر ایک ایسا نوٹیفیکیشن جاری ہوا کہ جس میں لکھا گیا کہ اس مہمان کی آمد کے موقع...

Follow

Facebook

ڈیلی موشن

سوشل میڈیا لنکس

ہم سے رابطہ

ایمیل: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

ویبسائٹ http://www.shiitenews.org