تازہ ترین

یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے دشمنوں کو شکست سے دوچار کر دیا

کیٹیگری یمن
Monday, 05 November 2018


یمن کی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیر یحیی سریع نے کہا ہے کہ مغربی ساحل پر المطار کے علاقے اور اسی طرح سولہ کلو میٹر کے فاصلے پر واقع جنگی مورچوں پر سعودی اتحاد کی کارروائی اور پھر یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں سعودی اتحاد کے کم از کم ایک سو تیرہ فوجی اہلکار ہلاک اور ایک سو چھپّن دیگر زخمی ہو گئے۔

بریگیڈیر یحیی سریع نے کہا کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سعودی اتحاد کی جارحیت کے جواب میں یمنی فوج نے جارح سعودی اتحاد کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کردیا۔

یمنی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یمن کی وزارت دفاع، چیف آف آرمی اسٹاف اور یمنی فوج کے کمانڈرز محاذوں پر جاری دفاعی کارروائیوں کی نگرانی اور یمن کی مسلح افواج مکمل طرح سے آمادہ ہیں۔

یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی جانب سے استقامت کے بعد سعودی عرب کی فوج اپنے ملک کے جنوبی علاقے جیزان میں بھی بے بس ہو گئی ہے اور جیزان کی تویلق پہاڑیوں میں یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی استقامت کے نتیجے میں سعودی فوج کی کارروائی شکست سے دوچار ہو گئی ہے۔

سعودی فوج اور یمنی فوج و عوامی رضاکار فورس کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں سعودی فوج کے کئی اہلکار ہلاک و زخمی ہو گئے۔

دریں اثنا یمنی فوج کے ترجمان شرف لقمان نے کہا ہے کہ یمنی فوج کی کارروائی سے دشمنوں کی افواج میں ہلچل مچ گئی ہے اس لئے کہ یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی دفاعی توانائی دشمنوں کے مقابلے میں نہایت مضبوط واقع ہوئی ہے اور مختلف علاقوں میں سعودی اتحاد کی افواج کے مقابلے میں یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی برتری کا بخوبی مشاہدہ کیا جا رہا ہے۔

سعودی اتحاد کی جانب سے یمن کے تمام تر محاصرے کے باوجود یمنی فوجی کی دفاعی توانائی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور وہ سعودی عرب کی جارحیت کے جواب میں اس ملک کے مختلف جنوبی علاقوں میں قائم سعودی فوجی ٹھکانوں پر تابڑتوڑ میزائل حملے کر رہی ہے۔

سعودی عرب نے امریکا اور اسرائیل کی حمایت سے اور اتحادی ملکوں کے ساتھ مل کر چھبیس مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ جارحیتوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔اس دوران سعودی حملوں میں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں جبکہ دسیوں لاکھ یمنی باشندے اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں۔

یمن کا محاصرہ جاری رہنے کی وجہ سے یمنی عوام کو شدید غذائی قلت اور طبی سہولتوں اور دواؤں کے فقدان کا سامنا ہے۔ سعودی عرب نے غریب اسلامی ملک یمن کی بیشتر بنیادی تنصیبات اسپتال اور حتی مسجدوں کو بھی منہدم کر دیا ہے۔

پڑھا گیا 250 دفعہ

Leave a comment

شیعہ نسل کشی رپورٹ

Shia Genocide 2016

حلب میں داعش کو شکست

حلب شام میں داعش کو شکست فاش کی لمحہ بہ لمحہ خبریں

اسلام و پاکستان دشمن مفتی نعیم

Mufti Naeem

مقبوضہ کشمیر و فلسطین

صیہونی حکومت کی جارحیت کے مقابلے میں تحریک مزاحمت کی کامیابی کا جشن

صیہونی حکومت کی جارحیت کے مقابلے میں تحریک مزاحمت کی کامیابی کا جشن

غاصب صیہونی حکومت اور فلسطین کی مزاحمتی قوتوں کے درمیان فائر بندی کے اعلان اور جھڑپوں کا سلسلہ بند ہو جانے پر غزہ اور غرب اردن میں فلسطینیوں نے تحریک ...

مقالہ جات

سیرت نبی کریم (ص) دنیا و آخرت میں نجات کا وسیلہ ہے

سیرت نبی کریم (ص) دنیا و آخرت میں نجات کا وسیلہ ہے

سورہ توبہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی تعریف میں ارشاد ہوتا ہے “لقد جاء کم رسول من انفسکم عزیزعلیہ ماعنتم حریص علیکم بالمومنین رؤف رحیم ف...

Follow

Facebook

ڈیلی موشن

سوشل میڈیا لنکس

ہم سے رابطہ

ایمیل: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

ویبسائٹ http://www.shiitenews.org