تازہ ترین

ایران کا " امریکہ مردہ باد " کے نعرے کو عملی جامہ پہنانے کا عزم

کیٹیگری ایران
Monday, 05 November 2018


اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے وزارت خزانہ کے ڈائریکٹروں کے اجلاس سے خطاب میں امریکی پابندیوں کو توڑنے اور ناکام بنانے کے پختہ عزم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے " امریکہ مردہ باد " کے نعرے کو عملی جامہ پہنانے کا عزم کررکھا ہے۔ صدر حسن روحانی نے 13 آبان عالمی استکبار سے مقابلے کے قومی دن کے موقع پر ملک بھر میں عظیم عوامی ریلیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی عوام کو امریکہ سے سخت نفرت ہے کیونکہ امریکہ کے ہاتھ ایرانی جوانوں کے خون سے رنگین ہیں۔ صدر حسن روحانی نے کہا کہ ایرانی عوام نے گذشتہ 40 برس کے دوران امریکہ کی ایران کے خلاف تمام گھناؤنی سازشوں کو ناکام بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ کل تک ایران تن تنہا امریکہ کا مقابلہ کررہا تھا لیکن آج پوری دنیا امریکہ کے ظلم و ستم کے خلاف اٹھ کھڑی ہوئی ہے۔ آج صرف ایران میں امریکہ مردہ باد کے نعرے نہیں لگائے جاتے بلکہ آج پوری دنیا میں امریکہ مردہ باد کے نعرے گونج رہے ہیں۔ صدر روحانی امریکی پابندیوں کو توڑنے اور ناکام بنانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے " امریکہ مردہ باد " کے نعرے کو عملی جامہ پہنانے کا عزم کررکھا ہے اور وہ دن دور نہیں جب دنیا سے امریکہ کی جارحانہ پالیسیوں اور اس کی منہ زوری کا خاتمہ ہوجائےگا۔ صدر حسن روحانی نے اس اجلاس ميں ایران کے سابق وزير خزانہ کرباسیان کی خدمات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ نئےو زير خزانہ جناب دژ پسند کی اہم ذمہ داریوں میں بینکی اصلاحات بھی شامل ہیں۔

پڑھا گیا 291 دفعہ

Leave a comment

شیعہ نسل کشی رپورٹ

Shia Genocide 2016

حلب میں داعش کو شکست

حلب شام میں داعش کو شکست فاش کی لمحہ بہ لمحہ خبریں

اسلام و پاکستان دشمن مفتی نعیم

Mufti Naeem

مقبوضہ کشمیر و فلسطین

صیہونی حکومت کی جارحیت کے مقابلے میں تحریک مزاحمت کی کامیابی کا جشن

صیہونی حکومت کی جارحیت کے مقابلے میں تحریک مزاحمت کی کامیابی کا جشن

غاصب صیہونی حکومت اور فلسطین کی مزاحمتی قوتوں کے درمیان فائر بندی کے اعلان اور جھڑپوں کا سلسلہ بند ہو جانے پر غزہ اور غرب اردن میں فلسطینیوں نے تحریک ...

مقالہ جات

سیرت نبی کریم (ص) دنیا و آخرت میں نجات کا وسیلہ ہے

سیرت نبی کریم (ص) دنیا و آخرت میں نجات کا وسیلہ ہے

سورہ توبہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی تعریف میں ارشاد ہوتا ہے “لقد جاء کم رسول من انفسکم عزیزعلیہ ماعنتم حریص علیکم بالمومنین رؤف رحیم ف...

Follow

Facebook

ڈیلی موشن

سوشل میڈیا لنکس

ہم سے رابطہ

ایمیل: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

ویبسائٹ http://www.shiitenews.org