تازہ ترین

امریکی اقدام واشنگٹن کے زوال کی علامت ہے

کیٹیگری ایران
Tuesday, 06 November 2018


ایران کے نائب وزیرخارجہ اور سینیئر ایٹمی مذاکرات کار سید عباس عراقچی نے ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن چینل سے اپنی گفتگو میں کہا کہ امریکا نے ایران کے خلاف پابندیوں کے سلسلے میں دیگر ملکوں کو بھی اپنے ساتھ ملانے کی کوشش کی لیکن اسرائیل اور سعودی عرب کو چھوڑ کر کوئی بھی ملک امریکا کا ساتھ دینے کے لئے تیار نہیں ہوا-

انہوں نے ایران کے ساتھ یورپی یونین کے مالی ٹرانزیکشن کے سسٹم ایس پی وی کے قیام کے لئے کی جا رہی کوششوں میں پیشرفت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس خصوصی مالیاتی نظام کا قیام اپنے آخری مراحل میں ہے-

ایران کے نائب وزیرخارجہ نے کہا کہ ایران مخالف امریکی پابندیوں کے مقابلے میں یورپی ملکوں کی استقامت اور ایران کے ساتھ مالی معاملات کی انجام دہی کے لئے ایک سسٹم قائم کرنے کی یورپی یونین کی کوشش سے اس بات کا پتہ چلتا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ اپنے مقصد کے حصول میں ناکام ہو گئے ہیں-

اس درمیان ایران کے مرکزی بینک کے سربراہ عبدالناصر ہمتی نے ایران کے مرکزی بینک اور دیگر ایرانی بینکوں کے خلاف امریکا کی نئی پابندیوں اور ایران کا رابطہ سوئیفٹ سسٹم سے کاٹ دیئے جانے کے ردعمل میں کہا ہے کہ جن ملکوں کے ساتھ ہمارے تجارتی معاملات انجام پاتے ہیں ان سے مذاکرات ہو چکے ہیں اور ان کے ساتھ کس طرح سے تجارت ہو گی اس پر بھی اتفاق رائے ہو چکا ہے-

ایران کے مرکزی بینک کے سربراہ نے کہا کہ زرمبادلہ کے ذخائر اور ان کے استعمال کے بارے میں ضروری اقدامات کر لئے گئے ہیں اور ایران کے زرمبادلہ کے ذخائر کی سطح کو مطلوبہ سطح تک پہنچا دیا گیا ہے-

انہوں نے کہا کہ ایران کے مرکزی بینک نے سوئیفٹ سے رابطہ منقطع ہو جانے کے پیش نظر دیگر ملکوں کے ساتھ بینکنگ کے شعبوں میں تعاون کے لئے متبادل راستے تلاش کر لئے ہیں-

دوسری جانب اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل مندوب نے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کو ایک خط ارسال کر کے ایرانی عوام کے خلاف امریکا کی خودسرانہ اور غیر قانونی پابندیوں کے نفاذ کی مذمت کرنے کا مطالبہ کیا-

ایرانی مندوب غلام علی خوشرو نے سیکریٹری جنرل گوترش کے نام اپنے مراسلے میں امریکی اقدامات کو بین الاقوامی قوانین کے منافی قرار دیا اور کہا کہ یہ پابندیاں اقوام متحدہ کے منشور میں درج عالمی اصولوں سے تضاد رکھتی ہیں اور دیگر ملکوں کی آزادانہ تجارت کے معاملات میں کھلی مداخلت ہیں-

ایرانی مندوب نے امریکی پابندیوں کو ہیگ کی عالمی عدالت کے فیصلے کے بھی منافی بتایا اور کہا کہ امریکا نے نہ صرف سلامتی کونسل کی قرارداد بائیس اکتیس کی خلاف ورزی کی بلکہ وہ انتہائی بے شرمی کا مظاہرہ کر کے دیگر ملکوں پر بھی دباؤ ڈال رہا ہے کہ وہ بھی سلامتی کونسل کی قرارداد کی خلاف ورزی کریں-

انہوں نے عالمی برادری سے مطلبہ کیا کہ وہ امریکا کے غیر قانونی اور انسانیت سوز اقدامات کا بھرپور جواب دے اور قانونی حکمرانی کو یقینی بنائے-

پڑھا گیا 50 دفعہ

Leave a comment

شیعہ نسل کشی رپورٹ

Shia Genocide 2016

حلب میں داعش کو شکست

حلب شام میں داعش کو شکست فاش کی لمحہ بہ لمحہ خبریں

اسلام و پاکستان دشمن مفتی نعیم

Mufti Naeem

مقبوضہ کشمیر و فلسطین

صیہونی حکومت کی جارحیت کے مقابلے میں تحریک مزاحمت کی کامیابی کا جشن

صیہونی حکومت کی جارحیت کے مقابلے میں تحریک مزاحمت کی کامیابی کا جشن

غاصب صیہونی حکومت اور فلسطین کی مزاحمتی قوتوں کے درمیان فائر بندی کے اعلان اور جھڑپوں کا سلسلہ بند ہو جانے پر غزہ اور غرب اردن میں فلسطینیوں نے تحریک ...

مقالہ جات

سیرت نبی کریم (ص) دنیا و آخرت میں نجات کا وسیلہ ہے

سیرت نبی کریم (ص) دنیا و آخرت میں نجات کا وسیلہ ہے

سورہ توبہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی تعریف میں ارشاد ہوتا ہے “لقد جاء کم رسول من انفسکم عزیزعلیہ ماعنتم حریص علیکم بالمومنین رؤف رحیم ف...

Follow

Facebook

ڈیلی موشن

سوشل میڈیا لنکس

ہم سے رابطہ

ایمیل: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

ویبسائٹ http://www.shiitenews.org