تازہ ترین

جمال خشوگی کے بعد ایک اور سعودی حکومت مخالف صحافی ترکی بن عبدالعزیز الجاسرکا مبینہ قتل

کیٹیگری سعودی عرب
Thursday, 08 November 2018


شیعیت نیوز: سعودی عرب میں ایک اور صحافی کا مبینہ طور پر قتل کردیا گیا ہے۔ایک برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی صحافی ترکی بن عبدالعزیز الجاسر سعودی جو حکومت کے ناقد تھے، دوران حراست قتل کردیے گئے ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ترکی بن عبدالعزیز اس سال مارچ سے سعودی عرب کی حراست میں تھے جہاں تشدد کرنے کے بعد انہیں قتل کیا گیا تھا۔اخبار کا کہنا ہے کہ سعودی حکومت کو صحافی پر حکومت مخالف سوشل میڈیا اکاؤنٹ چلانے کا شبہ تھا۔واضح رہے کہ اس سے قبل سعودی صحافی جمال خا شقجی بھی رواں سال دو اکتوبر کو استنبول میں سعودی قونصل خانہ میں داخل ہونے کے بعد لاپتہ ہوگئے تھے۔صحافی کی گمشدگی کے کچھ دن بعد ترکی کا موقف سامنے آیا تھا کہ انہیں یقین ہے کہ خاشقجی کو مار دیا گیا تاہم سعودی عرب ترکی کے اس موقف کی متعدد بار تردید کرتا رہا۔خاشقجی کی گمشدگی کے بعد مغرب کی طرف سے سعودی عرب پر دباؤ بہت بڑھ گیا تھا کہ وہ اس گمشدگی کے بارے میں قابل اعتبار وضاحت فراہم کرے جبکہ متعدد معربی ممالک نے سعودی عرب میں ہونے والی سرمایہ کاری کانفرنس کے بھی بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔بعدازاں سعودی عرب نے خاشقجی کے قتل کا اعتراف کرلیا تھا۔

پڑھا گیا 199 دفعہ

Leave a comment

شیعہ نسل کشی رپورٹ

Shia Genocide 2016

حلب میں داعش کو شکست

حلب شام میں داعش کو شکست فاش کی لمحہ بہ لمحہ خبریں

اسلام و پاکستان دشمن مفتی نعیم

Mufti Naeem

مقبوضہ کشمیر و فلسطین

پرامن واپسی مارچ پر وحشیانہ حملہ 1 فلسطینی شہید، 48 زخمی

پرامن واپسی مارچ پر وحشیانہ حملہ 1 فلسطینی شہید، 48 زخمی

غزہ میں فلسطین کی وزارت صحت کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ جمعے کے روز اڑتیسویں واپسی مارچ کے دوران صیہونی فوجیوں نے وحشیانہ فائرنگ کرکے16 سالہ ف...

مقالہ جات

مائنس امریکہ مستقبل کیجانب گامزن شام

مائنس امریکہ مستقبل کیجانب گامزن شام

عرب ملک الجمھوریہ العربیہ السوریہ جسے برصغیر پاک و ہند میں شام کہا جاتا ہے، اسکی تازہ ترین صورتحال کو درست تناظر میں سمجھنے کے لئے چند اہم نکات پیش خد...

Follow

Facebook

ڈیلی موشن

سوشل میڈیا لنکس

ہم سے رابطہ

ایمیل: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

ویبسائٹ http://www.shiitenews.org