تازہ ترین

بیرونی سازشوں کے مقابلہ کیلئے اندرونی اتحاد ضروری ہے، صاحبزادہ حامد رضا

کیٹیگری پاکستان
Thursday, 08 November 2018


شیعیت نیوز: سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ قومی قائدین سیاست نہیں ریاست بچانے کی فکر کریں، پاکستان کو شام، عراق اور لیبیا کی طرح خانہ جنگی کی طرف دھکیلنے کی عالمی سازش کی جا رہی ہے، بیرونی سازشوں کے مقابلہ کیلئے اندرونی اتحاد ضروری ہے، حکمت سے عاری حکومت ناکامی کی طرف بڑھ رہی ہے، عمران خان بھی نواز شریف کی طرح نادان دوستوں میں پھنس گئے ہیں، چین سے معاہدوں پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں ہونیوالی گالی گلوچ اور ہاتھا پائی سے قوم کے سر شرم سے جھک گئے ہیں، حکومت کی طرف سے عید میلادالنبی کے موقع پر انٹرنیشنل ختم نبوت کانفرنس کے انعقاد کا اعلان خوش آئند ہے، وزیراعظم عید میلادالنبی کے موقع پر ملک میں نفاذ نظام مصطفے کا اعلان کریں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے سنی اتحاد کونسل پنجاب کے عہدیداران کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ ربیع الاول کے پورے مہینے کو ناموس رسالت سے منسوب کیا جائے گا، نئی حکومت میں کشکول کا سائز بڑھ جانا المیہ ہے، قرضوں کی بھیک مانگ کر زیادہ دیر ملک چلایا نہیں جا سکتا، حکومت ربیع الاول شروع ہونے سے پہلے گرفتار کئے گئے بے گناہ عاشقان رسول کو رہا کرے، حالیہ دھرنوں کے دوران سازش کے تحت توڑ پھوڑ کروائی گئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ تحریک تحفظ ناموس رسالت مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گی، ناموس رسالت کا تحفظ ہر مسلمان پر فرض ہے، سیکولر لابی دینی جماعتوں کیخلاف سازشوں سے باز آ جائے، حالیہ دھرنوں کے دوران جلاؤ گھیراؤ کے واقعات اہلسنت کو بدنام کرنے کی سازش تھی، اہلسنت کا پُرامن تشخص ختم نہیں ہونے دیں گے۔

پڑھا گیا 45 دفعہ

Leave a comment

شیعہ نسل کشی رپورٹ

Shia Genocide 2016

حلب میں داعش کو شکست

حلب شام میں داعش کو شکست فاش کی لمحہ بہ لمحہ خبریں

اسلام و پاکستان دشمن مفتی نعیم

Mufti Naeem

مقبوضہ کشمیر و فلسطین

صیہونی حکومت کی جارحیت کے مقابلے میں تحریک مزاحمت کی کامیابی کا جشن

صیہونی حکومت کی جارحیت کے مقابلے میں تحریک مزاحمت کی کامیابی کا جشن

غاصب صیہونی حکومت اور فلسطین کی مزاحمتی قوتوں کے درمیان فائر بندی کے اعلان اور جھڑپوں کا سلسلہ بند ہو جانے پر غزہ اور غرب اردن میں فلسطینیوں نے تحریک ...

مقالہ جات

سیرت نبی کریم (ص) دنیا و آخرت میں نجات کا وسیلہ ہے

سیرت نبی کریم (ص) دنیا و آخرت میں نجات کا وسیلہ ہے

سورہ توبہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی تعریف میں ارشاد ہوتا ہے “لقد جاء کم رسول من انفسکم عزیزعلیہ ماعنتم حریص علیکم بالمومنین رؤف رحیم ف...

Follow

Facebook

ڈیلی موشن

سوشل میڈیا لنکس

ہم سے رابطہ

ایمیل: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

ویبسائٹ http://www.shiitenews.org