تازہ ترین

لاپتہ افراد کیس ، ہمیں اللہ کو جواب دینا ہوگا، چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نعمت اللہ پھلپوٹو

کیٹیگری پاکستان
Thursday, 08 November 2018


شیعیت نیوز: سندھ ہائیکورٹ کے فاضل جج نے لاپتا افراد کیس میں ریمارکس دیئے کہ ہمیں اللہ کو جواب دینا ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں 50 سے زائد لاپتا افراد کی بازیابی کیلئے درخواستوں کی سماعت ہوئی تو روایتی پولیس رپورٹس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔ جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو نے کہا کہ ہر بار ایک جیسی رپورٹس لے کر آجاتے ہیں، ہمیں اللہ کو جواب دینا ہوگا۔ ہائیکورٹ نے آئی جی سندھ کو لاپتہ افراد کے مقدمات کے تفتیشی افسران کے تبادلے سے بھی روکتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی کراچی پولیس کو لاپتہ افراد کے معاملات کو ذاتی طور پر دیکھنے کا حکم دیا۔ جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو نے کہا کہ تفتیشی افسر تبدیل ہونے کی وجہ سے کیسز تاخیر کا شکار ہوتے ہیں، افسر تبدیل کرنے سے پہلے عدالت کو آگاہ کیا جائے۔ لاپتہ شہری کی اہلیہ نے عدالت میں دہائی دیتے ہوئے کہا کہ میرا شوہر 2017ء سے لاپتا ہے، مگر ایک بھی جے آئی ٹی سیشن نہیں ہوا۔

عدالت نے ڈی ایس پی کورنگی کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ آپ عدالتی احکامات کو کیوں نہیں مانتے۔ عدالت نے لاپتا افراد کی جے آئی ٹیز سے متعلق حکم پر عمل درآمد نہ ہونے پر ایس ایس پی کورنگی سے جواب طلب کرلیا۔ لاپتہ نوجوان کی والدہ نے کہا کہ میرا ایک ہی بیٹا ہے ساجد علی، جسے قانون نافذ کرنے والے اٹھا کر لے گئے تھے اور وہ 4 سال سے لاپتہ ہے، 6 بیٹیاں ہیں، گھر میں کمانے والا کوئی نہیں۔ لاپتہ نوجوان کے والد درخواست گزار حنیف نے عدالت میں روتے ہوئے کہا کہ مجھے بس اتنا بتا دیں کہ میرا بیٹا مر گیا کہ زندہ ہے۔ ایک اور لاپتہ نوجوان کی والدہ نے کہا کہ میرا بیٹا جاوید 2 سال سے لاپتا ہے اور رینجرز والوں کے پاس ہے۔ سندھ ہائیکورٹ نے آئی جی سندھ اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

پڑھا گیا 57 دفعہ

Leave a comment

شیعہ نسل کشی رپورٹ

Shia Genocide 2016

حلب میں داعش کو شکست

حلب شام میں داعش کو شکست فاش کی لمحہ بہ لمحہ خبریں

اسلام و پاکستان دشمن مفتی نعیم

Mufti Naeem

مقبوضہ کشمیر و فلسطین

صیہونی حکومت کی جارحیت کے مقابلے میں تحریک مزاحمت کی کامیابی کا جشن

صیہونی حکومت کی جارحیت کے مقابلے میں تحریک مزاحمت کی کامیابی کا جشن

غاصب صیہونی حکومت اور فلسطین کی مزاحمتی قوتوں کے درمیان فائر بندی کے اعلان اور جھڑپوں کا سلسلہ بند ہو جانے پر غزہ اور غرب اردن میں فلسطینیوں نے تحریک ...

مقالہ جات

سیرت نبی کریم (ص) دنیا و آخرت میں نجات کا وسیلہ ہے

سیرت نبی کریم (ص) دنیا و آخرت میں نجات کا وسیلہ ہے

سورہ توبہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی تعریف میں ارشاد ہوتا ہے “لقد جاء کم رسول من انفسکم عزیزعلیہ ماعنتم حریص علیکم بالمومنین رؤف رحیم ف...

Follow

Facebook

ڈیلی موشن

سوشل میڈیا لنکس

ہم سے رابطہ

ایمیل: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

ویبسائٹ http://www.shiitenews.org