تازہ ترین

نو ربیع الاول حضرت امام مہدی (عج) کی امامت کا آغاز/آپ عصمت محمدیہ کی چودھویں اور امامت علویہ کی بارھویں کڑی

کیٹیگری مقالہ جات
Saturday, 17 November 2018


نوربیع الاول حضرت امام مہدی علیہ السلام کی امامت کا آغاز حضرت امام مہدی علیہ السلام سلسلہ عصمت محمدیہ کی چودھویں اور آسمان ولایت و امامت علویہ کی بارھویں کڑی ہیں۔ آپ کے والد ماجد حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام اور والدہ ماجدہ جناب نرجس خاتون تھِیں۔ آپ اپنے آباء و اجدادکی طرح امام منصوص، معصوم، اعلم زمانہ اور افضل کائنات ہیں۔ آپ بچپن ہی میں علم و حکمت کے زیور سے آراستہ تھے۔ آپ کو پانچ سال کی عمر میں ویسی ہی حکمت دے دی گئی تھی، جیسی حضرت یحیی علیہ السلام کو ملی تھی اور آپ بطن مادر میں اسی طرح امام قرار دیئے گئے تھے، جس طرح حضرت عیسی علیہ السلام نبی قرار پائے تھے۔ آپ علیہ السلام کا مقام انبیاء سے بالاتر ہے۔ آپ کے بارے میں حضرت رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے بے شمار پیشین گوئیاں فرمائی ہیں اور وضاحت کی ہے کہ آپ حضور(ص) کی عترت اور حضرت فاطمۃ زہرا (س) کی اولاد سے ہوں گے۔ آپ نے یہ بھی فرمایا ہے کہ امام مہدی علیہ السلام کا ظہور آخری زمانہ میں ہو گا اور حضرت عیسی علیہ السلام ان کے پیچھے نماز پڑھیں گے۔ آپ نے یہ بھی فرمایا ہے کہ امام مہدی علیہ السلام میرے خلیفہ کی حیثیت سے ظہور کریں گے اور "یختم الدین بہ کما فتح بنا" جس طرح میرے ذریعہ سے دین اسلام کا آغاز ہوا اسی طرح ان کے ذریعہ سے مہر اختتام لگا دی جائے گی۔ آپ نے یہ بھی وضاحت فرمائی ہے کہ امام مہدی علیہ السلام کا اصل نام میرے نام کی طرح محمد اور کنیت میری کنیت کی طرح ابوالقاسم ہو گی۔ وہ جب ظہور کریں گے تو ساری دنیا کو عدل و انصاف سے اسی طرح پرکر دیں گے جس طرح وہ اس وقت ظلم و جور سے بھری ہو گی۔ ظہور کے بعد سب پر واجب ہے کہ ان کی فورا بیعت کریں کیونکہ وہ خداکے بر حق خلیفہ ہوں گے۔ حضرت امام حسن عسکری (ع) کی شہادت کے بعد 9 ربیع الاول آپ کو امامت و خلافت کے تاج سے نواز گیا ۔

پڑھا گیا 167 دفعہ Last modified on Saturday, 17 November 2018

Leave a comment

شیعہ نسل کشی رپورٹ

Shia Genocide 2016

حلب میں داعش کو شکست

حلب شام میں داعش کو شکست فاش کی لمحہ بہ لمحہ خبریں

اسلام و پاکستان دشمن مفتی نعیم

Mufti Naeem

مقبوضہ کشمیر و فلسطین

پرامن واپسی مارچ پر وحشیانہ حملہ 1 فلسطینی شہید، 48 زخمی

پرامن واپسی مارچ پر وحشیانہ حملہ 1 فلسطینی شہید، 48 زخمی

غزہ میں فلسطین کی وزارت صحت کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ جمعے کے روز اڑتیسویں واپسی مارچ کے دوران صیہونی فوجیوں نے وحشیانہ فائرنگ کرکے16 سالہ ف...

مقالہ جات

مائنس امریکہ مستقبل کیجانب گامزن شام

مائنس امریکہ مستقبل کیجانب گامزن شام

عرب ملک الجمھوریہ العربیہ السوریہ جسے برصغیر پاک و ہند میں شام کہا جاتا ہے، اسکی تازہ ترین صورتحال کو درست تناظر میں سمجھنے کے لئے چند اہم نکات پیش خد...

Follow

Facebook

ڈیلی موشن

سوشل میڈیا لنکس

ہم سے رابطہ

ایمیل: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

ویبسائٹ http://www.shiitenews.org