تازہ ترین

اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے فلسطینی شہری شہید

Tuesday, 27 November 2018


شیعیت نیوز: مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر الخلیل کے نزدیک اسرائیلی فوجیوں نے ایک فلسطینی کو گولی مار کر شہید کر دیا ہے۔ اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس فلسطینی نے فوجیوں کو کار تلے کچلنے کی کوشش کی تھی جس سے تین فوجی زخمی ہوگئے ہیں۔

شیعیت نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج نے سوموار کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ الخلیل شہر کے شمال میں واقع شاہراہ پر اس فلسطینی نے اپنی کار فوجیوں سے ٹکرا دی تھی جس سے ایک فوجی زخمی ہوگیا ہے اور دو فوجیوں کو معمولی خراشیں آئی ہیں۔ اس کے بعد موقع پر موجود ایک اور فوجی نے اس "حملہ آور" فلسطینی کو گولی مار دی تھی جس سے وہ موقع پر جان کی بازی ہار گیا۔

فوری طور پر کسی فلسطینی گروپ نے اس واقعے کی ذمے داری قبول نہیں کی ہے۔ تاہم غزہ کی حکمراں فلسطینی جماعت اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے اس کی تعریف کی ہے اور اس کو "قبضے کے جرائم کا ردعمل" قرار دیا ہے۔

فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں‌ نے 32 سالہ رمزی ابو یابس کو اس وقت گولیاں ماریں جب اس کی کار کی ٹکر سے تین یہودی آباد کار زخمی ہوگئے۔ ہلال احمر فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوجیوں‌ نے ابو یابس کو 10 گولیاں ماریں جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

Read 65 times

Leave a comment

شیعہ نسل کشی رپورٹ

Shia Genocide 2016

حلب میں داعش کو شکست

حلب شام میں داعش کو شکست فاش کی لمحہ بہ لمحہ خبریں

اسلام و پاکستان دشمن مفتی نعیم

Mufti Naeem

مقبوضہ کشمیر و فلسطین

مقالہ جات

ایران کیخلاف ستر70 ملکی کانفرنس ۔۔؟

ایران کیخلاف ستر70 ملکی کانفرنس ۔۔؟

شیعیت نیوز: وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق مشرقی یورپ کے ملک پولینڈ کے دارالحکومت وارسوا میں ہونے والی امریکی ،عربی،اسرائیلی کانفرنس میں یورپ کی شرکت کے بار...

Follow

Facebook

ڈیلی موشن

سوشل میڈیا لنکس

ہم سے رابطہ

ایمیل: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

ویبسائٹ http://www.shiitenews.org