تازہ ترین

پاراچنارمیں کرم ایف سی بیکری کے قریب گاڑی میں پرسرار دھماکہ

کیٹیگری پاکستان
Tuesday, 04 December 2018


شیعیت نیوز: پاراچنار شہر میں کرم ایف سی بیکری کے قریب گاڑی میں پراسرار دھماکہ ہوا جس سے گاڑی تباہ ہوگئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ مقامی انتظامیہ کے مطابق پاراچنار شہر میں کرم ایف سی بیکری کے قریب کار پارک میں کھڑی ایک گاڑی میں اچانک زور دار دھماکہ ہوا جس کی آواز دور دور تک سنی گئی دھماکے کے نتیجے میں پارک میں کھڑی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی گاڑی کے مالک ملک رحمت نے بتایا کہ وہ کچہری میں موجود تھا کہ انہیں ان کی گاڑی میں دھماکے کی اطلاع دی گئی ملک رحمت کا کہنا تھا کہ دو روز قبل وہ پشاور گئے تھے اور انہوں نے اپنی گاڑی صدہ شہر میں واقع منگل بارگین میں کھڑی کی تھی اور آج صبح وہ تری منگل سے پاراچنار شہر آئے جہاں انہوں نے کرم بیکری کے کار پارک میں گاڑی پارک کی اور اس دوران گاڑی میں دھماکہ ہوا ملک رحمت کا کہنا تھا کہ گاڑی میں گیس سلینڈر یا کوئی اور دھماکہ خیز سامان موجود نہیں تاہم تری منگل سے تین سواریوں کو انہوں نے پاراچنار شہر لانے کیلئے بٹھا دیا تھا مقامی انتظامیہ فورسز اور خفیہ اداروں نے  واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے تاہم فوری طور یہ معلوم نہ ہوسکا کہ دھماکہ کس نوعیت کا تھا سیکورٹی فورسز کے بم ڈسپوزل سکواڈ نے گاڑی اور قریب کے علاقے کو خصوصی آلات کے ذریعے کلئیر قرار دیا اور سراغ رساں کتے بھی جائے وقوعہ پر پہنچا دئیے گئے۔

پڑھا گیا 128 دفعہ

Leave a comment

شیعہ نسل کشی رپورٹ

Shia Genocide 2016

حلب میں داعش کو شکست

حلب شام میں داعش کو شکست فاش کی لمحہ بہ لمحہ خبریں

اسلام و پاکستان دشمن مفتی نعیم

Mufti Naeem

مقبوضہ کشمیر و فلسطین

پرامن واپسی مارچ پر وحشیانہ حملہ 1 فلسطینی شہید، 48 زخمی

پرامن واپسی مارچ پر وحشیانہ حملہ 1 فلسطینی شہید، 48 زخمی

غزہ میں فلسطین کی وزارت صحت کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ جمعے کے روز اڑتیسویں واپسی مارچ کے دوران صیہونی فوجیوں نے وحشیانہ فائرنگ کرکے16 سالہ ف...

مقالہ جات

مائنس امریکہ مستقبل کیجانب گامزن شام

مائنس امریکہ مستقبل کیجانب گامزن شام

عرب ملک الجمھوریہ العربیہ السوریہ جسے برصغیر پاک و ہند میں شام کہا جاتا ہے، اسکی تازہ ترین صورتحال کو درست تناظر میں سمجھنے کے لئے چند اہم نکات پیش خد...

Follow

Facebook

ڈیلی موشن

سوشل میڈیا لنکس

ہم سے رابطہ

ایمیل: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

ویبسائٹ http://www.shiitenews.org