فیڈریکا موگرینی نے ہارورڈ یونیورسٹی میں اپنے خطاب میں کہا کہ یورپی یونین کو اس بات پر تشویش ہے کہ بین الاقوامی تعلقات میں قانون کی حکمرانی پر جنگل کا قانون غلبہ پا رہا ہے وہ بھی ایسی حالت میں کہ اہم ترین بین الاقوامی معاہدے اور سمجھوتے مسائل سے دوچار ہو گئے ہیں۔فیڈریکا موگرینی نے کہا کہ ہمیں ڈر ہے کہ کہیں کہ اس بات کا اعتراف کرنے پر مجبور نہ ہو جائیں کہ نیا عالمی نظام وقوع پذیر ہی نہیں ہوا اور اس سے بھی بدتر یہ کہ بین الاقوامی قوانین پر عمل درآمد کے بجائے جنگل کے قانون کی حکمرانی کا خطرہ بڑھتا ہی جا رہا ہے۔یورپی یونین کے خارجہ امور کی سربراہ نے کہا کہ بہت سے ایسے عالمی معاہدے و سمجھوتے جو سرد جنگ کے خاتمے کا باعث بنے ہیں، اس وقت خطرے سے دوچار ہیں۔انھوں نے کہا کہ ایک نئے عالمی نظام کے قیام سے بہتر یہ ہے کہ موجودہ قوانین کو بچانے کی کوشش اور اس سلسلے میں سرمایہ کاری کی جائے۔فیڈریکا موگرینی نے ایک بار پھر ایک باانصاف دنیا کے قیام کے لئے یورپی یونین اور امریکہ کے درمیان تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔
Read 113 times
More in this category:
« نیتن یاہو کے خلاف مالی بدعنوانی کے ٹھوس شواہد مل گئے
صومالیہ میں بم دھماکے میں 2 فوجی جنرلز سمیت 9 فوجی ہلاک »
Leave a comment
مقبوضہ کشمیر و فلسطین

القدس میں قدیم قبرستان پر ہوٹل بنانے کا صہیونی منصوبہ
مقبوضہ بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک)فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں قائم ایک تاریخ اسلامی قبرستان کا وجود صہیونی غنڈہ گردی اور یہودیانے کی سازشوں کے باعث...
مقالہ جات

جب تک عربوں کا حاکم میرے اہل بیت سے ایک آدمی (مہدی) نہ بن جائے،دنیا ختم نہیں ہوگی،حدیث
امام مہدی علیہ سلام کے حوالے سے اہلنست روایوں کی احادیثکیا امام مھدی کا ظہور احادیث صحیحہ سے ثابت ہے؟ نیز بعضے لوگوں کا کہنا ہے کہ محدثین اور فقھاء نے...
Follow
ڈیلی موشن
Shiite News on 
