تازہ ترین

لاپتہ افراد کے 3 ہزار 492 کیسز کو ایک ماہ میں منطقی انجام تک پہنچا دیا گیا، سپریم کورٹ آف پاکستان کی رپورٹ

Published in پاکستان
Wednesday, 05 December 2018


شیعیت نیوز:  سپریم کورٹ کی جانب سے لاپتہ افراد کے حوالے سے تشکیل دیے گئے کمیشن نے ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے گزشتہ ماہ کے دوران 3 ہزار 492 کیسز کو منطقی انجام تک پہنچا دیا گیا جو مبینہ طور پر جبری گمشدگیوں کے حوالے سے ایک بڑی کامیابی ہے۔ لاپتہ افراد کمیشن کے سیکریٹری فرید احمد خان کی جانب سےجاری ماہانہ رپورٹ کے مطابق کمیشن نے سربراہ جسٹس (ر) جاوید اقبال کی ذاتی کوششوں سے 30 نومبر 2018ء تک 3 ہزار 492 کیسز نمٹا دیے ہیں جو ایک کامیابی ہے۔ اعلامیے کے مطابق کمیشن کو 31 اکتوبر 2018 تک 5 ہزار 507 کیسز موصول ہوئے تھے جبکہ نومبر کے دوران مزید 111 کیسز سامنے آئے اور یوں کیسز کی مجموعی تعداد 5 ہزار 618 ہوگئی تھی۔ کمیشن کا کہنا تھا کہ نومبر 2018ء کے دوران مزید 57 کیسز کو نمٹا دیا گیا جس کے بعد 2016ء سے اب تک درج ہونے والے مزید 2116ء کیسز زیرالتوا ہے۔ کارروائی کے حوالے سے تفصیلات دیتے ہوئے رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ کمیشن نے نومبر 2018ء میں 548 سماعتیں کیں جن میں سے 319 اسلام آباد، 35 لاہور، اور کراچی میں 194 سماعتیں ہوئیں جہاں جبری گم شدگیوں کے کمیشن کے صدر جسٹس (ر) جاوید اقبال اور کمیشن کے دیگر اراکین نے 3 ہزار 492 افراد کو بازیاب کرائے جانے پر کمیشن کی کارکردگی کو سراہا۔

کمیشن کا کہنا تھا کہ جبری گم شدگیوں کے کمیشن کے صدر جاوید اقبال اور دیگر اراکین نے لاپتہ افراد کے اہل خانہ سے مسائل نہ صرف فرداً فرداً سنے بلکہ ان کی بخیر واپسی کے لیے بھی کوششیں کیں۔ یاد رہے کہ لاپتہ افراد کے حوالے سے قائم کمیشن نے گزشتہ ماہ خصوصی بنچ کو جمع کرائی گئی ماہانہ رپورٹ میں کہا تھا کہ ستمبر 2018ء کے دوران 36 لاپتہ افراد کا سراغ لگایا گیا جن میں سے 13 افراد اب بھی حراستی مراکز میں موجود ہیں اور ایک ماہ میں مزید 74 کیسز رجسڑ ہوئے۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی جانب سے تشکیل دیے گئے سپریم کورٹ کے خصوصی بنچ میں جسٹس منظور احمد ملک اور جسٹس سردار طارق مسعود شامل ہیں، جو لاپتہ افراد کے حوالے سے ہونے والی پیش رفت پر مبنی رپورٹ اور کمیشن کی کارکردگی کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خصوصی بنچ کو جمع کرائی گئی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ 5 ہزار 430 لاپتہ افراد کے کیسز رجسٹرڈ ہوۓ جن میں سے 3 ہزار 556 کو نمٹا دیا گیا اور ایک ہزار 868 کیسز تاحال زیرالتوا ہیں۔

Read 141 times

Leave a comment

شیعہ نسل کشی رپورٹ

Shia Genocide 2016

حلب میں داعش کو شکست

حلب شام میں داعش کو شکست فاش کی لمحہ بہ لمحہ خبریں

اسلام و پاکستان دشمن مفتی نعیم

Mufti Naeem

مقبوضہ کشمیر و فلسطین

القدس میں قدیم قبرستان پر ہوٹل بنانے کا صہیونی منصوبہ

القدس میں قدیم قبرستان پر ہوٹل بنانے کا صہیونی منصوبہ

مقبوضہ بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک)فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں قائم ایک تاریخ اسلامی قبرستان کا وجود صہیونی غنڈہ گردی اور یہودیانے کی سازشوں کے باعث...

مقالہ جات

جب تک عربوں کا حاکم میرے اہل بیت سے ایک آدمی (مہدی) نہ بن جائے،دنیا ختم نہیں ہوگی،حدیث

جب تک عربوں کا حاکم میرے اہل بیت سے ایک آدمی (مہدی) نہ بن جائے،دنیا ختم نہیں ہوگی،حدیث

امام مہدی علیہ سلام کے حوالے سے اہلنست روایوں کی احادیثکیا امام مھدی کا ظہور احادیث صحیحہ سے ثابت ہے؟ نیز بعضے لوگوں کا کہنا ہے کہ محدثین اور فقھاء نے...

Follow

Facebook

ڈیلی موشن

سوشل میڈیا لنکس

ہم سے رابطہ

ایمیل: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

ویبسائٹ http://www.shiitenews.org