تازہ ترین

یمن تنازع کے حل کیلئےایران اور سعودی عرب سے بات کی ہے، عمران خان

Published in پاکستان
Thursday, 06 December 2018


شیعیت نیوز: وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے کہا کہ شکر ہے کہ آج عالم اقوام میں امن کے قیام کے سلسلے میں پاکستان کے کردار پر بات ہورہی ہے،اپنے خطاب کے دوران وزیرِ اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان 15 سال سے عالمی طاقتوں کو یہ باور کروارہا ہے کہ افغان تنازع کا حل طاقت کے استعمال سے ممکن نہیں ہے،وزیرِ اعظم نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کر رہا ہے اور اس بات کو امریکا کے خصوصی نمائندہ برائے افغانستان زلمے خلیل زاد کی قیادت میں اسلام آباد آنے والے وفد نے بھی تسلیم کیا۔

وزیرِ اعظم نے بتایا کہ زلمے خلیل زاد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کہنے پر پاکستان آئے اور انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کے مؤقف کی بھی تائید کی،انہوں نے بتایا کہ امریکا چاہتا ہے کہ پاکستان افغان طالبان کو مذاکرات کی میر پر لانے کے لیے اپنا اثر و رسوخ استعمال کرے،یمن جنگ سے متعلق بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے اس تنازع کے بارے میں ایران اور سعودی عرب سے بات چیت بھی کی ہے،کرتار پور راہداری کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس راہداری کو کھولنے سے متعلق معاملے کو سیاسی رنگ دیا جارہا ہے۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ یہ معاملہ تقریب حلف برداری کے بعد شروع ہوا تھا جبکہ تحریک انصاف کی حکومت چاہتی ہے کہ تمام مذاہب عبادات اور زیارت سے متعلق سہولیات فراہم کی جائیں،پاکستان کی اقتصادی صورتحال پر بات کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے کہا کہ وزارتِ خزانہ بہت مشکل حالات میں کام کر رہی ہے،انہوں نے کہا کہ مخالفین کہہ رہے ہیں کہ ملک کے معاشی حالات خرابی کی جانب جارہے ہیں، لیکن حقیقت یہ ہے کہ پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری بھی آرہی ہے،عمران خان نے بتایا کہ گاڑیاں بنانے والی جاپانی کمپنی سوزوکی کمپنی نے پاکستان میں 45 کروڑ ڈالر اور معروف سافٹ ڈرنک کمپنی پیپسی نے 40 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کا فیصلہ کیا ہے۔

Read 189 times

Leave a comment

شیعہ نسل کشی رپورٹ

Shia Genocide 2016

حلب میں داعش کو شکست

حلب شام میں داعش کو شکست فاش کی لمحہ بہ لمحہ خبریں

اسلام و پاکستان دشمن مفتی نعیم

Mufti Naeem

مقبوضہ کشمیر و فلسطین

مقالہ جات

ایران کیخلاف ستر70 ملکی کانفرنس ۔۔؟

ایران کیخلاف ستر70 ملکی کانفرنس ۔۔؟

شیعیت نیوز: وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق مشرقی یورپ کے ملک پولینڈ کے دارالحکومت وارسوا میں ہونے والی امریکی ،عربی،اسرائیلی کانفرنس میں یورپ کی شرکت کے بار...

Follow

Facebook

ڈیلی موشن

سوشل میڈیا لنکس

ہم سے رابطہ

ایمیل: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

ویبسائٹ http://www.shiitenews.org