تازہ ترین

سعودی عرب نے خاشقجی کے قتل سے متعلق امریکی سینیٹ کی قرارداد کو مسترد کردیا

Published in سعودی عرب
Monday, 17 December 2018


سعودی عرب نے سعودی صحافی جمال خاشقجی کے بہیمانہ قتل سے متعلق امریکی سینیٹ کی قرارداد کو مسترد کردیا ہے۔ سعودی عرب نے یمن میں عرب اتحاد کی فوجی امداد بند کرنے اورولی عہد محمد بن سلمان کوصحافی جمال خاشقجی کے قتل کا ذمہ دار ٹھہرانے کی امریکی سینیٹ کی قرارداد کی مذمت کی ہے۔ سعودی وزارت خارجہ کا کہنا ہے قرارداد غلط الزامات پرمبنی ہے۔ بے بنیاد الزام کی بنیاد پر سعودی عرب کے خلاف قرارداد لانا ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت ہے۔ امریکی سینیٹ میں مذمتی قرارداد منظورکی گئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے ذمہ دار ہیں۔

واضح رہے کہ سعودی صحافی جمال خاشقجی کو ترکی کے شہر استنبول میں سعودی قونصل خانے میں سعودی ولیعہد محمد بن سملان کے حکم پر قتل کردیا گیا تھا۔ صحافی خاشقجی کے بہیمانہ قتل اور یمن پر سعودی عرب کی بربریت کی وجہ سے سعودی عرب کو عالمی سطح پر ذلت اور رسوائی کا سامنا ہے۔

Read 87 times Last modified on Monday, 31 December 2018

Leave a comment

شیعہ نسل کشی رپورٹ

Shia Genocide 2016

حلب میں داعش کو شکست

حلب شام میں داعش کو شکست فاش کی لمحہ بہ لمحہ خبریں

اسلام و پاکستان دشمن مفتی نعیم

Mufti Naeem

مقبوضہ کشمیر و فلسطین

مقالہ جات

ایران کیخلاف ستر70 ملکی کانفرنس ۔۔؟

ایران کیخلاف ستر70 ملکی کانفرنس ۔۔؟

شیعیت نیوز: وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق مشرقی یورپ کے ملک پولینڈ کے دارالحکومت وارسوا میں ہونے والی امریکی ،عربی،اسرائیلی کانفرنس میں یورپ کی شرکت کے بار...

Follow

Facebook

ڈیلی موشن

سوشل میڈیا لنکس

ہم سے رابطہ

ایمیل: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

ویبسائٹ http://www.shiitenews.org