تازہ ترین

بیت المقدس : مساجد میں اذان پر پابندی کا نیا صہیونی منصوبہ تیار

Friday, 04 January 2019


عبرانی ٹی وی چینل کے مطابق لیئون آئندہ چند ہفتوں کے دوران یہودی کالونیوں کے قریب واقع مساجد میں اس منصوبے کو عملی شکل دینا چاہتے ہیں۔ اسرائیل کے عبرانی ٹی وی چینل ۲ نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ صہیونی حکومت نے مقبوضہ بیت المقدس میں مساجد میں اذان پر پابندی کا نیا منصوبہ تیار کیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت مسجد اقصیٰ سمیت تمام دیگر مساجد میں لائوڈ اسپیکر پر اذان دینے یا اس کی آواز کم کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

عبرانی ٹی وی کے مطابق بیت المقدس کے نئے اسرائیلی میئر”موشے لیئون” القدس میں اذان کے حوالے سے ایک نئے پلان پرعمل درآمد کررہے ہیں۔ ان کے اس پلان میں اذان پر پابندی یا کم سے کم شہر کی مساجد کے لائوڈ اسپیکروں کی آواز ہلکی کرنا ہے۔ اگر پہلے مرحلے میں اذانوں کی آواز کم کی گئی تو دوسرے مرحلے میں سرے سے لائوڈ اسپیکروں کے استعمال سے روک دیا جائے گا۔

عبرانی ٹی وی چینل کے مطابق لیئون آئندہ چند ہفتوں کے دوران یہودی کالونیوں کے قریب واقع مساجد میں اس منصوبے کو عملی شکل دینا چاہتے ہیں۔عبرانی ٹی وی چینل کے مطابق القدس کی فلسطینی مساجد میں نصب لائوڈ اسپیکروں میں آواز “والیم” کم کرنا ہوگا۔

خیال رہے کہ بیت المقدس کی مساجد میں سنہ ۲۰۱۶ء کے دوران بھی اسپیکروں کے استعمال پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا تھا مگر بعد میں اس پرعمل درآمد نہیں ہوسکا۔ صہیونی حکومت سنہ ۲۰۱۰ء کے بعد سے کنیسٹ کے ذریعے ایک نیا قانون منظور کرانے کے لیے کوشاں ہے جس القدس میں مساجد میں اذان کے لیے لائوڈ اسپیکروں کے استعمال پر پابندی کی کوشش کی جا رہی ہے۔

Read 47 times

Leave a comment

شیعہ نسل کشی رپورٹ

Shia Genocide 2016

حلب میں داعش کو شکست

حلب شام میں داعش کو شکست فاش کی لمحہ بہ لمحہ خبریں

اسلام و پاکستان دشمن مفتی نعیم

Mufti Naeem

مقبوضہ کشمیر و فلسطین

مقالہ جات

ایران کیخلاف ستر70 ملکی کانفرنس ۔۔؟

ایران کیخلاف ستر70 ملکی کانفرنس ۔۔؟

شیعیت نیوز: وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق مشرقی یورپ کے ملک پولینڈ کے دارالحکومت وارسوا میں ہونے والی امریکی ،عربی،اسرائیلی کانفرنس میں یورپ کی شرکت کے بار...

Follow

Facebook

ڈیلی موشن

سوشل میڈیا لنکس

ہم سے رابطہ

ایمیل: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

ویبسائٹ http://www.shiitenews.org