تازہ ترین

سعودی عرب کی جیلوں میں قید عورتوں کو وحشیانہ طور پر شکنجہ دیا جاتا ہے

Published in سعودی عرب
Friday, 04 January 2019


انسانی حقوق کی تنظیم " قسط " نے فاش کیا ہے کہ سعودی عرب کی مختلف جیلوں میں قید کی جانے والی عورتوں کو وحشیانہ طور پر شکنجہ دیا جاتا ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیم قسط نے اپنے ایک بیان میں فاش کیا ہے کہ سعودی عرب کے حکام جیلوں میں قید عورتوں کو بری طرح شکنجہ دے رہے ہیں۔ انسانی حقوق کی تنظیم قسط کا کہنا ہے کہ انسانی حقوق کا دفاع کرنے والی عالمی تنظیموں نے بھی سعودی عرب کی جیلوں میں خواتین کو شکنجہ دینے کی تائید اور تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کی ایک جیل میں خاتون کو برہنہ کرکے اسے شکنجہ دیا گیا ۔ اور ثبوت کے طور پر اس خاتون کے فوٹو کو بھی سعودی حکام کے سامنے پیش کیا گيا ہے۔ قسط کے مطابق سعودی بادشاہ کے دربار کے سابق مشیر سعود القحطانی کو شکنجوں کے کمروں میں بارہا دیکھا گیا ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیم قسط کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی جیلوں میں قید عورتوں کو بدنی شکنجے کے ساتھ نفسیاتی شکنجے بھی دیئے جاتے ہیں۔ عالم اسلام میں سعودی عرب کی وحشی اور جنگلی حکومت کو امریکی ، یزیدی اور معاویائی حکومتوں کا ورثہ دار سمجھا جارہا ہے۔ سعودی عرب کی حکومت ، عالم اسلام میں اختلاف ڈالنے اور اسلامی ممالک میں عدم استحکام پیدا کرنے کے سلسلے میں خطے میں امریکی ایجنڈے پر گامزن ہے۔

Read 246 times

Leave a comment

شیعہ نسل کشی رپورٹ

Shia Genocide 2016

حلب میں داعش کو شکست

حلب شام میں داعش کو شکست فاش کی لمحہ بہ لمحہ خبریں

اسلام و پاکستان دشمن مفتی نعیم

Mufti Naeem

مقبوضہ کشمیر و فلسطین

مقالہ جات

ایران کیخلاف ستر70 ملکی کانفرنس ۔۔؟

ایران کیخلاف ستر70 ملکی کانفرنس ۔۔؟

شیعیت نیوز: وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق مشرقی یورپ کے ملک پولینڈ کے دارالحکومت وارسوا میں ہونے والی امریکی ،عربی،اسرائیلی کانفرنس میں یورپ کی شرکت کے بار...

Follow

Facebook

ڈیلی موشن

سوشل میڈیا لنکس

ہم سے رابطہ

ایمیل: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

ویبسائٹ http://www.shiitenews.org